تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 323 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 323

۳۲۳ ہیں ہزار روپے کے مقابلہ میں وعدہ دس ہزار روپے کا ہو چکا تھا۔مکرم امیر صاحب سے اجازت لے کر مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی۔لجنہ کو بھی توجہ دلائی گئی۔بعد ازاں بچوں سے اشعار سنے گئے۔دو بچوں کو انعام میں در کیشین دی گئی۔حاضری سنتر تھی۔تاریخ : ۱۱ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد اجلاس عام ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد مکرم ناظر صاحب اصلاح وارشاد نے نئی صدی کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریوں کی روشنی میں نماز با جماعت، تربیت اولاد، مالی قربانی اور دعوت الی اللہ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ خطاب فرمایا۔نیز اس طبقہ کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے کی تلقین کی جو اس وقت معاشرہ میں کم تر خیال کیا جاتا ہے۔غرباء کی ہمدردی کے ذریعہ تبلیغ کے میدان میں ایک انقلاب پیدا کرنے کی تلقین کی۔اس کے بعد مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے بعض امور کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری ایک سو بانوے تھی۔دورہ لیہ وڈیرہ غازی خان مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس ، مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی اور مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر نے لیہ علی پور اور ڈیرہ غازی خان میں اجلاسات عام منعقد کئے۔تاریخ : ۱۹ جولائی ۱۹۸۹ء مقام : لیہ شہر اجلاس زعماء: بعد نماز ظہر اجلاس زعماء منعقد ہوا۔تلاوت، عہد کے بعد زعماء سے ان کی مجالس کے حالات دریافت کئے اور شعبہ وار ہدایات دی گئیں۔حاضری زعماء وا تھی۔اجلاس عام بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔دوستوں کو تربیت اولاد، نماز اور تحریک جدید کے بارہ میں توجہ دلائی گئی۔حاضری پندر تھی۔مشاعرہ: رات نو بجے مکرم صدر صاحب جماعت احمد یہ لیہ کے گھر پر مشاعرہ منعقد ہوا اس میں کم از کم چالیس غیر از جماعت دوستوں نے شمولیت کی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے غیر از جماعت دوستوں کو جماعت سے متعارف کروایا اور اپنی نظمیں سنائیں۔بعض غیر از جماعت شعراء نے بھی اپنی نظمیں سنائیں۔کل حاضری پچاس تھی۔تاریخ : ۲۰ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: علی پور اجلاس عام : نماز عشاء کے بعد اجلاس عام ہوا جس میں مکرم خواجہ صاحب نے وقت کی قربانی، نماز جمعہ، نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دورہ آسٹریلیا کے حالات بیان کئے۔تاریخ : ۲۱ جولائی ۱۹۸۹ء مقام : ڈیرہ غازی خان