تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 321 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 321

۳۲۱ شعبہ وار جائزہ لیا گیا۔تاریخ : ۲۳ / جون ۱۹۸۹ء مجلس ملیر کا بیت الذکر ماڈل کالونی میں اجلاس عام ہوا۔جس میں تبلیغی مساعی کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری انصار چالیس، خدام چوالیس ، اطفال آٹھ تھی۔تاریخ : ۲۴ جون ۱۹۸۹ء : اجلاس عام ہوا جس میں صابر صاحب نے مطالعہ کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصاراٹھارہ ،خدام چھ ، اطفال آٹھ تھی۔تاریخ: ۲۵ جون ۱۹۸۹ ء مجلس النور اور مجلس گلشن اقبال کا بیت النور میں اجلاس عام ہوا۔تلاوت قرآن پاک و نظم کے بعد تقریر میں ذیلی تنظیموں کو مستعد کرنے پر زور دیا گیا اور مطالعہ کتب حضرت اقدس کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ: ۲۶ جون ۱۹۸۹ء: بیت الحجیب میں ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کا اجلاس عام ہوا۔حاضری انصار باؤن ،خدام چھ ، اطفال نوتھی۔تاریخ : ۲۷ جون ۱۹۸۹ء: احمد یہ ہال کراچی میں اجلاس عام ہوا۔حاضری انصاراٹھائیں ، خدام چھ تھی۔تاریخ: ۲۹ جون تا ۲ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: کوئٹہ مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صاحب صابر تاریخ: ۲۹ جون ۱۹۸۹ء مختصر رپورٹ: بعد نماز مغرب حلقہ چھاؤنی میں بر مکان مکرم کرنل نصر الحق صاحب حلقہ میں اجلاس عام ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۳۰ جون ۱۹۸۹ء مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ میں ذیلی تنظیموں کو فعال بنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : یکم جولائی ۱۹۸۹ء مختصر رپورٹ : بعد نماز عصر مکرم خلیفہ طاہر احمد صاحب کے گھر مقامی وضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا اور اس میں کام کا جائزہ لیا گیا۔حلقہ گوالمنڈی میں بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس ہوا۔حاضری انصار پندرہ، خدام دس، اطفال آٹھ تھی۔تاریخ : ۲ جولائی ۱۹۸۹ء مختصر رپورٹ : مجلس کوئٹہ کے انصار کے ساتھ پکنک منائی گئی۔بعد نماز مغرب مرکزی بیت میں حلقہ کا اجلاس عام ہوا جس میں مکرم صابر صاحب نے تعلق باللہ پر تقریر کی۔دوره ضلع پشاو مکرم مرزا محمد دین صاحب ناز نائب صدر مجلس ، مکرم بشارت احمد صاحب ناصر نے شیخ محمدی پشاور، نوشہرہ، مردان، رسالپور اور اچینی پایاں کا جائزہ لیا اور تربیتی امور پر ہدایات دیں۔تاریخ: ۲ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: شیخ محمدی ضلع پشاور مرکزی نمائندگان : مکرم مرزا محمد دین صاحب نا ز نائب صدر مجلس انصار اللہ مکرم بشارت احمد صاحب ناصر