تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 309
۳۰۹ بڑوں کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور نئی نسل کی حفاظت کرنے ، ماضی کی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے اور حضور انور کی خواہشات کے مطابق تقویٰ کی راہوں پر چلنے اور حضور پر نور کے ارشادات پر عمل کر کے خدا اور رسول کے حضور سرخرو ہونے کی طرف توجہ دلائی گئی۔یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔رات دس بجے واپسی ہوئی۔تاریخ: ۱۷ جنوری ۱۹۸۹ء مقام : قصور شہر، گھر پر ضلع قصور، جوڑا سیال ضلع قصور مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : ترتیب وار اجلاس عام عصر، مغرب اور عشاء کے بعد ہوئے۔اسی ترتیب سے ان کی حاضری سترہ ، اکیالیس ، تیرہ تھی۔ہر سہ مجالس کے اجلا سات میں نماز با جماعت، بچوں کی تربیت، مجالس سوال و جواب ، سیرت النبی کے اجلاس کرانے اور تحریک جدید کے معیاری وعدہ جات لینے کی تلقین کی گئی۔ایک ہزار روپے کی کتب فروخت ہوئیں۔قصور شہر کا ٹارگٹ پورا تھا۔کھر بیڑ اور جوڑا سیال کے ٹارگٹس پورا کرنے کی کوشش کی تلقین کی گئی۔تاریخ : ۱۸ جنوری ۱۹۸۹ء مقام ضلع لاہور مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ ضلع لاہور: دیہاتی مجالس کے زعماء انصار اللہ اور نگران حلقہ جات کا مشترکہ اجلاس عاملہ بعد نماز عصر ہوا۔ا حاضری تھی۔ہر زعیم سے ان کے کام کا جائزہ لیا گیا۔کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے نگران حلقہ جات کو دوروں کی تعداد بڑھانے کی تلقین کی گئی۔نماز با جماعت اور نماز جمعہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔پانچ ہزار روپے کی مختلف کتب فروخت ہوئیں۔اجلاس عام مغلپورہ: بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔کل حاضری ایک سو بائیس تھی۔اجلاس میں تاریخ احمدیت کے مختلف ایمان افروز واقعات کی روشنی میں نماز با جماعت نماز جمعہ کی پابندی ، دعوت الی اللہ کے کام کی اہمیت و برکات ، بیرون ملک بڑھتے ہوئے کام کی تفاصیل اور مالی قربانیوں میں اضافہ اور ان کے نتیجے میں ملنے والے الہی انعامات کا تذکرہ کیا گیا۔تمام احباب کو دعوت مباہلہ اور جوبلی کی آمد کے پیش نظر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔دو ہزار روپے کی کتب سلسلہ فروخت ہوئیں۔تاریخ: ۲۰،۱۹ جنوری ۱۹۸۹ء مقام: کھاریاں، منڈی بہاؤالدین مرکزی نمائندگان : مکرم مولانامحمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم شمیم احمد خالد صاحب مختصر رپورٹ : بزم ارشاد مورخه ۱۹ جنوری ۱۹۸۹ء کو وفد ایک بجے روانہ ہوکر مغرب کے وقت کھاریاں پہنچا۔نماز کے بعد بزم ارشاد کی میٹنگ ہوئی جسکی حاضری چھپیں تھی۔کام کی رفتار بڑھی نظر آئی اور دعوت الی اللہ کا کام پہلے سے بہتر پایا۔اس کے بعد ویڈیو کیسٹ AHAMDIYAT IN GHANA‘ دکھائی گئی۔حاضری تقریبا تمیں تھی۔نماز تہجد : تہجد کی نماز میں حاضری ہیں تھی۔نماز تہجد کے بعد مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب نے درس دیا۔اس