تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 305
۳۰۵ مجلس انصاراللہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع جو ۲۷ تا ۲۹ اکتوبر ۱۹۸۹ء منعقد ہورہا تھا اسے تا اطلاع ثانی ملتوی کیا جاتا ہے۔تمام انصار بھائی اس اجتماع میں شمولیت کے لئے بڑے ذوق وشوق سے تیاری کر رہے تھے اور دور دراز کے علاقوں پشاور، کراچی، کوئٹہ اور اندرونِ سندھ وغیرہ سے آنے والے دوستوں نے گاڑیوں میں اپنی سیٹیں بھی بک کروالی تھیں۔خاکسار تمام احباب سے معذرت خواہ ہے کہ انہیں پریشانی اٹھانی پڑی اور درخواست کرتا ہے کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے حکام کو عدل وانصاف سے کام لینے اور وطن عزیز کے تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائے۔﴿۲۸﴾ پیغام حضورانور بر موقعہ سالانہ اجتماع ضلع راولپنڈی حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے سالانہ اجتماع راولپنڈی ۱۹۸۹ء کے لئے از راہ شفقت اپنا پیغام ارسال فرمایا۔یہ پیغام یہاں درج کیا جاتا ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ برادران السلام عليكم ورحمة الله و بركاته مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ مجالس انصار اللہ ضلع راولپنڈی ۲ ،۳ نومبر کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ظاہری ، باطنی، دینی، دنیاوی، روحانی، جسمانی غرضیکہ ہر لحاظ سے بہت بابرکت کرے اور اس میں شامل ہونے والوں پر اپنی رحمتوں اور اپنے فضلوں کی بارشیں نازل فرمائے اور اس میں شامل ہونے والے اعلائے کلمتہ اللہ اور اقوام عالم میں اس کی اشاعت کے لئے ایک نیا عزم لے کر جائیں۔یہ ہمارا صد سالہ جشنِ تشکر کا سال ہے۔جہاں تک ہماری طاقت ہے اللہ تعالیٰ کے گذشتہ سوسال کے دوران نازل ہونے والے فضلوں پر شکر کی ادائیگی ایک فرض لازم ہے اور آئندہ صدی میں مزید افضال الہی کے حصول کے لئے بنیادی پتھر ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اس کا حتمی وعدہ فرمایا ہے لَبِنْ شَكَرُ تُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ کہ اگر تم خلوص دل سے شکر ادا کرو گے تو میں ضرور اپنے فضلوں کو بڑھا چڑھا کر تم پر نازل کروں گا۔اس پہلو سے یہ سال اللہ تعالیٰ کے حضور اس کے بے انتہا فضلوں پر شکر ادا کرنے کا سال ہے۔دوسرے پہلو سے یہ تجدید عہد کا سال ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے عہد کریں کہ ہم خود، ہماری اولادیں اور ہماری آئندہ نسلیں پُر درد دعاؤں کے ذریعہ سے، نیک اور پاک نمونہ کے