تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 288
۲۸۸ تاریخ : ۱ استمبر ۱۹۸۸ء مقام : لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم مولانا عبدالوہاب صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: اجلاس چار بجے سے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہا۔ناظم صاحب اور نائب ناظم صاحب ضلع کی موجودگی میں حلقہ وار رپورٹیں سن کر ساتھ ساتھ تبصرہ مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر کرتے رہے۔اس کے بعد نصف گھنٹہ تک مولانا عبد الوہاب صاحب نے اصلاح وارشاد کے بارہ میں خطاب کیا۔حاضری پچاس رہی۔تاریخ : ۱ استمبر ۱۹۸۸ء مقام: ڈسکہ کوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ،کرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائدتر بیت ،کرم مولانا بشیراحمد صاحب قمر مربی سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے شعبہ مال کا گوشوارہ بجٹ وصولی پڑھ کر سنایا اور ۳۱ اکتوبر تک سو فیصد ادائیگی کی تاکید کی۔اجلاس عام سے قبل 11 بجے زعماء سے مجلس وار جائزہ لیا۔اہم امور کی طرف توجہ دلائی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اپنی تقریر میں تحریک جدید کے اغراض و مقاصد بیان فرمائے۔تاریخ : ۶ استمبر ۱۹۸۸ء مقام: گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا، مکرم محمد اسلم صاحب صابر ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے اجلاس کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔مکرم محمد اسلم صاحب منگلا نے تحصیل گجرات کے زعماء سے مجلس وار تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ ہدایات دیں۔حاضری زعماء ۲۲ تھی۔خطبہ جمعہ خطبہ جمعہ مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے اتحاد کے بارہ میں دیا۔لجنہ کے علاوہ حاضری ایک سو دس تھی۔تاریخ : ۶ استمبر ۱۹۸۸ء مقام: کھوکھر غربی ضلع گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا صوفی محمد اسحق صاحب، مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم صوفی محمد الحق صاحب نے خطبہ جمعہ دعوت مباہلہ اور اس سلسلہ میں احباب کی ذمہ داریوں کے موضوع پر دیا۔تفصیلات بیان کر کے نمازوں اور دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری قریباً دوست تھی۔اجلاس عام : اڑھائی بجے اجلاس عام شروع ہوا۔صدارت مکرم مولانا صوفی محمد الحق صاحب نے کی۔مکرم خواجہ صاحب نے خدام، اطفال کا علمی جائزہ لیا اور خدمت دین کے سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے ارشادات پڑھ کر سنائے۔اس کے بعد مکرم صوفی صاحب نے نمازوں اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔حاضری اجلاس کل ایک سواسی تھی۔تاریخ : ۶ استمبر ۱۹۸۸ء مقام : شیخ پور ضلع گجرات