تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 256
ہدایات دیں۔بعد نماز عصر جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا جس میں مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف، مکرم مرز امحمد الدین صاحب ناز اور مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلو بیان کئے گئے۔جلسہ میں ہیں غیر از جماعت سمیت حاضری سورہی۔تاریخ: ۱۸ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: ساہیوال مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ: صبح گیارہ بجے مجلس انصار اللہ کے تحت مجلس عاملہ شہر و زعماء ضلع ساہیوال کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے وقت کی قربانی دینے کی طرف توجہ دلائی اور مجالس کا باقاعدہ دوروں کی طرف توجہ دلائی نیز تحریک جدید کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نمائندگان کو وعدہ جات بھجوانے کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں زعماء مجالس ضلع کی حاضری سما تھی جبکہ شہر وضلع کی عاملہ کے دس اراکین حاضر تھے۔تاریخ : ۱۸ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: اوکاڑہ مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عہدیداران : جمعہ سے قبل مقامی وضلعی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔جس میں تحریک جدید کے ٹارگٹ کی طرف توجہ دلائی گئی اور ٹارگٹ اٹھاون ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا۔خطبہ جمعہ میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے دعوت الی اللہ کی موجودہ دور میں اہمیت واضح کی اور داعی الی اللہ کو بہتر نمونہ پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد دعوت الی اللہ کے مالی ذرائع تحریک جدید میں اضافہ پر زور دیا اور بعد نماز جمعہ دعوت الی اللہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دعوت الی اللہ کے ذرائع بیان کرتے ہوئے ٹارگٹ مقرر کیا۔تاریخ: ۱۸ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولانامحمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد سر رپورٹ : اجلاس عاملہ: نماز جمعہ سے قبل مجلس عاملہ انصار اللہ گوجرانوالہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹھ امراء حلقہ جات اور سولہ مرکزی وضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ کی اہمیت بیان کی مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف امور کی طرف خصوصاً جلسہ ہائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔مرکزی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔اس کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے بھی دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر فرمائی۔بیت الذکر باغبانپورہ میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے نماز جمعہ پڑھائی اور تحریک جدید کے موضوع پر خطبہ دیا۔مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے امیر پارک کی بیت الذکر میں نماز جمعہ پڑھائی اور دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا جس کی حاضری ۱۰۰ رہی۔