تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 255 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 255

۲۵۵ تاریخ : ۱۱ مارچ ۱۹۸۸ء مقام : چک نمبر ۹ پنیا ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد، مکرم محمد اسلم صاحب باجوہ نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصاراللہ کے تحت بعد نماز جمعہ اجلاس عام منعقد ہوا۔بارش کے باوجود حاضری خوشکن رہی۔مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر صاحب نے دعوت الی اللہ کے انفرادی کا موں کا جائزہ لیا اور مزید ہدایات دیں اور مرکزی لٹریچر سے احباب جماعت کو متعارف کروایا۔حاضری باون حضرات اور ہیں لجنات سمیت بہتر رہی۔تاریخ: ۱۵ مارچ ۱۹۸۸ء مقام : بھاٹی گیٹ و دہلی گیٹ لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ: بعد نماز عصر مجلس انصار اللہ دہلی گیٹ و بھائی گیٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔قیام نماز اور دعوت الی اللہ کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا گیا۔حضور ابید اللہ تعالیٰ کے خطبات کی روشنی میں نماز جمعہ کی اہمیت بیان کی۔اس کے علاوہ تربیت اولاد کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔نیز تحریک جدید کے وعدوں میں اضافہ کے لئے تحریک کی اور احباب جماعت کے ساتھ رابطہ کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔بھاٹی گیٹ کے چھ ممبران عاملہ اور دہلی گیٹ کے نوممبران عاملہ نے شرکت کی۔تاریخ : ۱۵ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: شاہدرہ لاہور مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد مجلس انصار اللہ کے تحت منعقد ہوا۔مرکزی نمائندہ نے دعوت الی اللہ کی اہمیت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں بیان کی۔واقعات کی مدد سے اس کی اہمیت اور داعی الی اللہ کے عملی نمونہ کے ذریعہ بیان کی نیز بیرون ملک اس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے تحریک جدید کے وعدہ جات میں اضافہ کی تحریک کی۔حاضری انصار پینتالیس ، خدام اکتیس ، اطفال پینتیس ، لجنات ہیں اور ناصرات بارہ سمیت ایک سو چھیالیس رہی۔مقام: سرگودھا تاریخ : ۱۸ مارچ ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف ، مکرم مولا نا محمد الدین صاحب ناز قائد وقف جدید ، مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ: اجلاس عہدیداران مجلس انصار اللہ کے تحت صبح دس بجے امراء حلقہ جات و نمائندگان دعوت الی اللہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔مکرم مولا نا عبد الوہاب صاحب نے حضور کے ارشادات کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی ضروت واہمیت بیان کی۔اس کے بعد مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور