تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 253 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 253

۲۵۳ ہوئی جس میں بعض غیر از جماعت احباب سمیت حاضری پانچ سو تھی۔تاریخ : ۲۳ فروری ۱۹۸۸ء مقام: چک ۱۷ اچجور ضلع شیخوپورہ مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری عزیز احمد صاحب مربی سلسلہ مقیم سانگلہ ہل مختصر رپورٹ : جلسه مصلح موعود: مجلس انصاراللہ کے تحت اجلاس عام عشاء کی نماز کے بعد منعقد ہوا۔مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب نے پیشگوئی کے الفاظ وضاحت سے بیان کئے اس کے بعد مکرم چوہدری عزیز احمد صاحب مربی سلسلہ سانگلہ ہل نے پیشگوئی مصلح موعودؓ کے موضوع پر تقریر کی۔آخر میں دوستوں اور مستورات میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔تاریخ : ۴ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: جہلم شہر مرکزی نمائندگان : مکرم منور شمیم صاحب خالد قائد تعلیم ، مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب، مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر ثانی ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔جس کا آغاز خطبہ جمعہ سے ہوا۔خطبہ جمعہ مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر ثانی نے مرکزی ہدایات کی روشنی میں دیا۔نماز جمعہ میں مردوں کی حاضری ایک سوستر ، تھی جبکہ عورتوں کی حاضری سینتیس تھی۔مکرم منور شمیم صاحب خالد نے مجلس انصار اللہ کی کارکردگی معلوم کی اور ہدایات دیں۔مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے تربیتی امور پر انصار سے خطاب کیا۔اجلاس میں انصار اٹھائیس ، خدام چھ ، اطفال دو نے شرکت کی۔جہلم کے نئے زعیم کا انتخاب بھی کروایا گیا۔تاریخ : ۶ مارچ ۱۹۸۸ء مقام : لاٹھیا نوالہ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم شیخ عبداللطیف صاحب زعیم اعلی مجلس دار الفضل فیصل آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم شیخ عبداللطیف صاحب نے ”دعوت الی اللہ اور مامورین کی جماعتوں کا شیوہ “ کے عنوان پر تقریر کی جبکہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے جماعت کا عمومی جائزہ لینے کے بعد تحریک جدید کے ٹارگٹ کی طرف خصوصی توجہ دلائی جس کا جماعت نے فوری نوٹس لیا اور دس ہزار روپیہ کا تمام ٹارگٹ پورا کر دیا۔اجلاس میں انصار اور خدام کی حاضری پچاس فیصد رہی جبکہ چند خواتین نے بھی شرکت کی۔تاریخ: ۷ مارچ ۱۹۸۸ء مقام : چک نمبر ۳۸ جنوبی ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان: ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز عشاء اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد نماز با جماعت اور تربیت اولاد کی طرف خصوصی توجہ