تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 238 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 238

۲۳۸ ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ وقت کی قربانی کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا نیز فرمایا کہ مجالس میں مجالس عاملہ کا تقر رفوری طور پر کیا جانا چاہیئے۔مکرم قائد صاحب عمومی (1) ماہانہ رپورٹوں میں با قاعدگی پیدا کریں۔(۲) مجلس عاملہ کا تقر ر فوری طور پر کریں۔(۳) مجالس کے دورے باقاعدگی سے کئے جائیں۔(۴) تربیتی اجتماعات اور اجلاس ہونے چاہئیں۔(۵) موجودہ زعمائے اعلیٰ مجالس کی معیاد۳۱ دسمبر ۱۹۸۸ ء تک ختم ہو رہی ہے۔نئے انتخابات ستمبر اور دسمبر کے درمیان ہونے چاہئیں۔مکرم قائد صاحب تحریک جدید (۱) نائب ناظم ( تحریک جدید ) نائب زعیم کے پاس تحریک جدید کے وعدہ جات کا مکمل ریکارڈ ہونا چاہئیے۔(۲) چندہ کی تحریک کے وقت تحریک جدید کے ثمرات کا ذکر ہونا چاہئیے۔(۳) چندہ کا معیار تنخواہ کا پانچواں حصہ ہے اور کم از کم ۲۴ روپے (۴) خصوصی وعدہ جات کی تعداد بڑھانے کی کوشش کریں۔(۵) دفتر اول کے مرحومین کے وعدہ جات بحال کئے جائیں (1) نئے وعدہ جات حاصل کریں۔کوئی شخص بھی اس میں شرکت سے محروم نہ رہے۔مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد (۱) مرکز کی طرف سے دو کتب شائع کی گئی ہیں۔انسانِ کامل اور ظہور امام مہدی۔کتاب کی قیمت دو روپے ہے۔مرکز ایک روپیہ فی کتاب کے حساب سے تقسیم کرے گا۔کراچی کے لئے یہ کتب وہاں چھاپی جائیں۔اس سلسلہ میں مرکز کو اطلاع دی جائے۔(۲) ہر ناصر کو داعی الی اللہ بنا ئیں۔(۳) غیر از جماعت احباب کے وفود مرکز میں بھجوائیں۔(۴) سوال و جواب کی محفل ہر ماہ منعقد کریں۔(۵) سال دوران کے لئے یہ ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔داعی الی اللہ سو فیصد، زیر دعوت تین سو فیصد ، بیعت سو فیصد۔مکرم قائد صاحب ذہانت و صحت جسمانی (۱) انصار کی صحت کے بارے میں تقاریر کرائی جائیں۔وقتا فوقتا ڈاکٹر صاحبان اس موضوع پر تقرر کریں۔(۲) انصار ٹینس اور گالف کے ممبر بنیں۔(۳) دیگر کھیلوں کا اہتمام کریں۔(۴) ہیلتھ کلب قائم کئے جائیں۔(۵) پر چہ ذہانت حل کرائیں۔مکرم قائد صاحب تجنید تجنید کے مکمل کوائف مرکز کو ارسال کئے جائیں۔مکرم قائد صاحب مال (۱) مجلس ڈرگ روڈ کراچی کا بجٹ فوری طور پر ارسال کریں۔(۱) مجلس صدر ( غیر منقسم ) اور مجلس عزیز آباد (غیر منقسم کا نگر پارکر کا بجٹ مکمل نہیں ہوا۔اس کی فوری تکمیل کروائیں۔