تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 234
۲۳۴ حمد اللہ اور نبی اکرم پر درود کو زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔اس کے علاوہ داعی الی اللہ کی ضرورت واہمیت واضح کی۔اجلاس میں حاضری انصار ایک سو پانچ ، خدام ایک سو پینسٹھ اور اطفال ایک سو دس رہی۔کل حاضری تین سواتی تھی۔تاریخ : ۱۸،۱۷دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : چک نمبر ۲-۱۱/ ۳۰ ضلع ساہیوال مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت ، مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ، مکرم سید منصور احمد بشیر صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : ۱۷ دسمبر بعد نماز مغرب مجلس انصار اللہ کے تحت جلسہ عام منعقد ہوا۔ضلع کی چھ مجالس کی نمائندگی ہوئی جن کے کام کا جائزہ لے کر ہدایات جاری کی گئیں۔اس کے علاوہ مرکزی نمائندگان نے ۱۸ دسمبر کو نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد درس القرآن اور درس الحدیث اور درس کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر دیا۔نماز تہجد پر حاضری اڑتمہیں رہی۔تاریخ: ۱۹ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : فیصل آبا دشهر مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید غنی صاحب قائد مال، مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا قائدتر بیت مختصر رپورٹ : فیصل آباد شہر کے دونوں حلقہ جات کے عہدیداران انصار اللہ کا اجلاس منعقد ہوا۔مرکزی نمائندگان نے قیادت تربیت، اصلاح وارشاد، مال، عمومی اور دیگر شعبہ جات کے متعلق عہد یداران کو ہدایات دیں۔اس کے بعد دیگر اہم امور پر بحوالہ خطبہ جات حضور انور توجہ دلائی گئی۔عہدیداران کی حاضری چوبیں رہی۔تاریخ: ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : فیصل آبا دشہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب، مکرم منور شمیم صاحب خالد قائد تعلیم ، مکرم خواجه محمد ا کرم صاحب نائب قائد عمومی، مکرم کیپٹن شمیم خالد صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام صبح نو بجے منعقد ہوا۔مولانا جلال الدین صاحب قمر نے دعوت الی اللہ اور دیگر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔مکرم منور شمیم خالد صاحب نے تربیت اولا د اور مکرم کیپٹن شمیم خالد صاحب نے استقامت پر تقریر فرمائی۔حاضری یکصد رہی۔خطبہ جمعہ مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے دعوت الی اللہ پر دیا۔بعد میں مجلس سوال و جواب ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔جس میں کل حاضری یک صدر ہی۔مقام : چک نمبر ۲۷۶ گوکھو وال ضلع فیصل آباد تاریخ : ۲۶ دسمبر ۱۹۸۷ء مرکزی نمائنده: مکرم لئیق احمد صاحب عابد مختصر رپورٹ: مجلس انصار اللہ چک نمبر ۲۷۶ گوکھو وال کے تحت مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب مربی سلسلہ ضلع فیصل آباد کی صدارت میں جلسہ عام منعقد ہوا۔جلسہ کے دوران چک نمبر ۲۷۵ اور چک نمبر ۲۷۶ کے درمیان اطفال وخدام کا دینی معلومات کا مقابلہ بھی ہوا۔اس کے بعد مکرم لئیق احمد صاحب عابد نے اور مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت پر خطاب کیا۔خدام، اطفال، انصار اور لجنہ کی کل حاضری ایک سو پچاس تھی۔