تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 219 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 219

۲۱۹ مارچ ۱۹۸۷ء : تھر پارکر، اسلام آباد، گجرات، خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، سرگودھا ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور جھنگ کی اکتیس مجالس کا دورہ کیا گیا۔تربیتی اجلاسات عام اور قیادت اصلاح وارشاد کے تحت داعیان الی اللہ کلاسز منعقد کی گئیں۔حاضرین کو موجودہ حالات میں انصار اللہ کی ذمہ داریاں ، قیام نماز با جماعت، دعا، حضور کی کتب سے پورا پورا فائدہ اٹھانے ، امام وقت کے ساتھ بذریعہ خطوط اپنے روحانی رابطہ کو مضبوط رکھنے اور حضور کی ٹیسٹس سننے اور سنوانے کے انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت اور دیگر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔سب پروگرام انتہائی کامیاب رہے۔اپریل ۱۹۸۷ء: اس ماہ میں ضلع فیصل آباد، جھنگ ، شیخو پورہ، گجرات، سرگودھا، اوکاڑہ، پشاور ، اٹک اور واہ کینٹ کی بارہ مجالس میں تربیتی اجلاس منعقد کئے گئے۔جن میں مجالس کا شعبہ وار تفصیلی جائزہ لیا گیا۔حاضرین کو صبر واستقامت، نماز با جماعت کیسٹیں سنے اور سنوانے ، حضور کی خدمت میں خطوط لکھنے تعلیم القرآن ومطالعہ کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور ہفتہ میں ایک روز با جماعت تہجد ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔مئی ۱۹۸۷ء : مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے تحت رمضان المبارک ( جو امسال ۲۹ را پریل سے شروع ہوا ) میں ربوہ کے نزدیکی اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، شیخو پوره ، گوجرانوالہ اور گجرات کی چالیس مجالس میں درس القرآن کے پروگرام منعقد کئے گئے۔دروس میں لین دین ، عبادات، دعوت الی اللہ ، بیویوں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ حسن معاشرت ، جھگڑوں سے بچنے کی کوشش ، تربیت اولاد کی ذمہ داری اور طریق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے بیان پر زیادہ زور دیا گیا۔ان تربیتی امور کے علاوہ قربانیوں کے معیار کو بلند کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔جون ۱۹۸۷ء : انصار اللہ مرکزیہ کے تحت ماہ جون میں ڈیرہ غازی خان ، خانیوال،مظفر گڑھ ، جھنگ ، لا ہور ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، شیخو پورہ ، میر پور، کوٹلی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات اور کوئٹہ کی بڑی چھپیں مجالس میں تربیتی اجلاسات عام منعقد کئے گئے۔اجلاسات کی حاضری تسلی بخش رہی۔حاضرین کو نماز با جماعت بچوں کی تعلیم و تربیت اور انصار کی ذمہ داریوں مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام، باہمی رابطہ اور دشمنوں کی چالوں پر نگاہ رکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تربیتی امور کے علاوہ بیرون ملک وسعت پذیر کاموں کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی قربانیوں میں اضافہ کرنے کی تحریک بھی کی گئی۔بفضلہ تعالیٰ سب پروگرام انتہائی کامیاب ثابت ہوئے۔مندرجہ بالا مجموعی رپورٹ کے علاوہ انفرادی دورہ جات کی جو رپورٹس ریکارڈ سے مل سکی ہیں اُن کا ایک خلاصہ یہاں بھی درج کیا جاتا ہے۔تاریخ: ۱۱ جنوری ۱۹۸۷ ء۔جائزہ اجلاس مقام : لاٹھیاں والا ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب ، مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب ، مکرم صلاح الدین صاحب