تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 203 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 203

مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید غنی صاحب قائد مال، مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب مختصر رپورٹ : قبل از نماز جمعہ زعماء کرام حلقہ فاروق آباد کی میٹنگ ہوئی جس میں مجالس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جائزہ کے بعد زعماء کرام کونماز با جماعت ، قیام تهجد، تلاوت قرآن کریم ، نماز فجر اور تعلیم القرآن کے لئے مختلف مجالس میں کلاسز کے اجراء اور اصلاح و ارشاد پر خصوصی تفصیلی ہدایات دی گئیں۔نماز جمعہ پڑھائی گئی جس میں انصار، خدام اور اطفال کی کل حاضری تقریباً سو تھی۔خطبہ جمعہ میں مکرم مولانا منیر الدین صاحب نے تربیت اولاد پر مفصل روشنی ڈالی۔تاریخ: ۱۹ جولائی ۱۹۸۶ء مقام: جھنگ صدر مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، مکرم سید شمشاداحمد ناصر صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : بعد نماز مغرب اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں حاضری حسب ذیل تھی۔انصار ۳۵ (اٹھارہ انصار شہر سے باہر تھے ) ، خدام پندرہ ، اطفال چار کل حاضری چھپن تھی۔مکرم سید شمشاداحمد صاحب نے اجلاس سے خطاب کیا۔احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا گیا۔قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں احباب جماعت کو خدا تعالیٰ کی محبت اور اس سے ذاتی تعلق بنانے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے قیام نماز با جماعت، اصلاح وارشاد میں مجالس سوال وجواب کے انعقاد، تربیت اولا دحضور کے خطبات کی کیسٹیں سننے اور سنوانے کا بہتر انتظام کرنے کی طرف توجہ دلائی۔وعدہ جات تحریک جدید کی وصولی کی تحریک کی گئی۔تاریخ: ۲۱ جولائی ۱۹۸۶ء مقام: ڈسکہ ضلع سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم ملک غلام نبی صاحب، مکرم عمر معاذ صاحب ر رپورٹ : بعد از نماز جمعۃ المبارک اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں انصار، خدام اور اطفال نے شرکت کی۔نمازوں کی باقاعدگی اور دعاؤں پر خصوصی زور دیا گیا۔زعماء انصار اللہ نے دوسری مجالس سے بطور نمائندہ شرکت کی۔زعماء سے داعی الی اللہ کے بارہ میں جائزہ بھی لیا گیا جو بہت ہی خوشکن رہا۔تاریخ: ۲۵ جولائی ۱۹۸۶ء مقام: دہلی گیٹ لاہور، بھاٹی گیٹ لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب، مکرم عبدالرشید غنی صاحب ، مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا مختصر رپورٹ : ایک روزہ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔سوال و جواب کا پروگرام ہوا ، نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی اور داعی الی اللہ بننے کی راہ واضح کی گئی۔تقاریر میں احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔دورہ سندھ مکرم منور شمیم خالد صاحب قائد تعلیم اور مکرم محمد اسلم صابر صاحب قائد تجنید پر مشتمل وفد نے