تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 202 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 202

۲۰۲ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۸۶ء کو امیر پارک گوجرانوالہ لجنات کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مکرم ملک غلام نبی صاحب اور مکرم عمر معاذ صاحب نے بہت پر اثر خطاب کیا۔تمام حاضرین ان تقاریر سے بہت محظوظ ہوئے۔شام کے وقت را ہوالی میں اجلاس عام منعقد کیا۔کل حاضری ۴۷ تھی جس میں انصار ، خدام اور اطفال نے شرکت کی۔اا بجے شب تک پروگرام جاری رہا۔مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۸۶ء صبح دس بجے لجنہ را ہوالی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پینتالیس لجنات و ناصرات شامل ہوئیں اسی روز بیت الذکر تڑگڑی میں اجلاس عام ہوا۔جس میں بفضلہ تعالیٰ حاضری خوشکن رہی رات ۱۱ بجے تک تقاریر ہوئیں۔مورخہ ۶ ار جولائی ۱۹۸۶ء کو لبنات ترگڑی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایک سو ایک لجنات اور ناصرات شامل ہوئیں۔مکرم ملک غلام نبی صاحب نے تقریباً ایک گھنٹہ خطاب فرمایا۔اسی روز بعد نماز عشاء لجنات گرمولا ور کاں میں اجلاس عام منعقد کیا گیا۔جس میں حاضری لجنہ باون ، انصار پندرہ، خدام چھیالیس اور اطفال بارہ تھے۔تقاریر کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔مقام بضلع لاہور تاریخ: ۱۵ جولائی ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مختصر رپورٹ : لا ہور شہر کے تمام زعماء کرام اور ناظمین کرام سے ملاقات کی گئی۔زعماء اعلیٰ کو الگ الگ مل کر ان کی مجلس کے متعلق مناسب حال اور ضروری ہدایات دی گئیں۔قیام نماز با جماعت ، تہجد ، مجالس سوال و جواب، وقار عمل، مطالعه کتب ، تربیت اولاد، چندہ انصار اللہ اور تحریک جدید کے ضمن میں تفصیل پیش کر کے کام کا طریق طے کیا گیا۔نماز با جماعت مجلس سوال و جواب اور تحریک جدید کے وعدہ جات کی سو فیصد وصولی کے لئے ہر مجلس اپنے ہر حلقہ میں ایک وفد تشکیل دے۔تاریخ : ۱۷، ۱۸ جولائی ۱۹۸۶ء مقام: گوجرانوالہ، وزیر آباد مرکزی نمائندہ: مکرم صوفی محمد اسحق صاحب مختصر رپورٹ : گوجرانوالہ میں مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۸۶ء کو تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں اردگرد کی تمام مجالس نے شمولیت کی۔اجلاس میں موجودہ حالات کے پیش نظر احباب جماعت کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی اور صبر و استقلال کے ساتھ دعاؤں میں مصروف رہنے کی تلقین کی گئی۔اجلاس میں انصار، خدام اور اطفال کی حاضری تسلی بخش رہی۔وزیر آباد میں مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۶ء کو خطبہ جمعہ میں احباب جماعت کو گذشتہ انبیاء پر وارد شده حالات بیان کرتے ہوئے جماعت کے موجودہ ابتلاء کو انعام وافضال الہیہ کا پیش خیمہ ثابت کیا گیا۔تاریخ: ۱۸ جولائی ۱۹۸۶ء مقام: حلقه فاروق آباد ضلع شیخوپورہ