تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 201 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 201

۲۰۱ نارنگ منڈی میں نماز عشاء با جماعت ادا کی گئی۔اجلاس عام میں حاضری انصار ، خدام تئیس ، اطفال اور لجنات دس تھیں۔حضور کی خدمت میں خطوط لکھنے ، نمازوں کی حاضری بہتر بنانے اور مجالس سوال و جواب کے انعقاد کی طرف توجہ دلائی گئی۔تحریک جدید کے وعدہ سات ہزار چھ سو کو پندرہ ہزار روپے کرنے کی تحریک کی گئی۔تاریخ: ۲۷ جون ۱۹۸۶ء مقام بتحصیل اوکاڑہ ( چک نمبر ۲/۵۵ - ایل) ارکین: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ، کرم منور شیم صاحب خالد مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : تحصیل اوکاڑہ کے زعماء کا اجلاس چک نمبر 1 - ۱۱/ ۶ میں قبل از نماز جمعہ منعقد ہوا۔جس میں زعماء کرام کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔بعد نماز جمعہ مجلس کا اجلاس عام منعقد کیا گیا جس میں حاضری انصار اسی تھی۔اس کے علاوہ خدام ، اطفال اور لجنات نے بھی شرکت کی۔تاریخ : ۲۷ جون ۱۹۸۶ء مقام بتحصیل ساہیوال ( چک نمبر ۲-۶/۱۱) مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر ، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا مختصر رپورٹ : قبل از نماز جمعہ مجالس تحصیل ساہیوال کے زعماء کرام کا اجلاس چک نمبر 1 - ۱۱/ ۶ میں منعقد ہوا۔بعد نماز جمعہ اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں اکثریت شریک ہوئی۔انصار کے علاوہ خدام، اطفال اور لجنات بھی شامل ہوئیں۔تاریخ: ا ا جولائی ۱۹۸۶ء مقام: سانگلہ ہل ضلع شیخوپورہ مرکزی نمائندگان: مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب ، مکرم مولا نا منیر الدین احمد صاحب مختصر رپورٹ : قبل از نماز جمعتہ المبارک زعماء مجالس انصار اللہ سانگلہ ہل کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں زعماء حاضر ہوئے۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب اور مولانا منیر الدین احمد صاحب نے مختلف شعبہ جات کے بارے میں ہدایات دیں۔شعبہ تربیت کا جائزہ لیا گیا۔نماز با جماعت ، تہجد ، تلاوت قرآن کریم اور بچوں کو ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم دینے کا مستقل انتظام کرنے کی طرف توجہ دلائی اور اس کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔اصلاح وارشاد پر تفصیلی ہدایات دی گئیں۔شعبہ عمومی تعلیم ، مال کا جائزہ اور تحریک جدید کے وعدہ کی ادائیگی کا دفتر چہارم کے لحاظ سے جائزہ لیا گیا۔تاریخ : ۱۳ تا ۱۶؍جولائی ۱۹۸۶ء مقام: گوجرانوالہ شہر، امیر پارک (گوجرانوالہ)، راہوالی، تر گڑی، گرمولاور کاں مرکزی نمائندگان : مکرم ملک غلام نبی صاحب، مکرم عمر معاذ صاحب ( طالب علم جامعہ احمدیہ ) مختصر رپورٹ : مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۸۶ ء بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام مجلس انصار اللہ گوجرانوالہ منعقد کیا گیا جس میں انصار ، خدام اور اطفال نے شرکت کی۔حاضری انصار پچاس ، خدام تمہیں اور اطفال چودہ تھی۔