تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 182
۱۸۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روشنی میں صلح جوئی کی تلقین کی۔حاضری پینتالیس رہی۔مقام : محلہ دار النصر شرقی ربوه تاریخ: ۱۹ جنوری ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر مختصر رپورٹ : بعد نماز مغرب محلہ دار النصر شرقی کی مسجد میں ایک تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔حاضری انصار اڑ میں، خدام چونتیس ، اطفال چھپن تھی۔قائد صاحب اصلاح وارشاد نے خلافت کی اہمیت کے موضوع پر تقریر کی۔آپ نے آیت استخلاف کی روشنی میں خلافت احمدیہ کی حقانیت کو واضح کیا۔بزم ارشاد کا قیام عمل میں لایا گیا۔وعدہ جات وقف جدید لئے گئے۔تاریخ: ۲۰ جنوری ۱۹۸۶ء مقام: بپریم کوٹ، کولو تا رژ ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم منور شمیم خالد صاحب مختصر رپورٹ : کولو تارڑ میں نماز مغرب کے وقت حاضری بارہ تھی۔نئے زعیم صاحب نے مجلس کے جملہ شعبوں کو زندہ کرنے اور دعوت الی اللہ کے کام کو فروغ دینے کا وعدہ کیا۔یہاں مسجد کا مقدمہ چل رہا تھا۔بغیر چھت کی مسجد میں نماز ادا کی گئی۔مسجد سر بازار تھی۔ہماری نماز با جماعت بھی باعث تبلیغ ہوئی۔نماز مغرب کے بعد پریم کوٹ پہنچے۔اجلاس میں کل حاضری چالیس تھی۔مکرم منور شمیم خالد صاحب نے مرکزی امتحانات میں شمولیت کے لئے موئثر رنگ میں تحریک کی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے جملہ شعبہ جات کی نمائندگی کرتے ہوئے مالی قربانیوں، نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۳ جنوری ۱۹۸۶ء مقام : قبولہ، عارف والہ ضلع ساہیوال مرکزی نمائندگان: مکرم پر و فیسر محمد سلطان اکبر صاحب، مکرم سید عزیز احمد شاہ صاحب، مکرم نصیر الدین بھٹی صاحب، مکرم مولا نا فضل الہی صاحب بشیر ، مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں مختصر رپورٹ : رات ساڑھے سات بجے وفد قبولہ پہنچا۔نماز عشاء مکرم صدر صاحب جماعت احمدیہ کے گھر پرادا کی گئی۔قبولہ میں احمدیوں کی بیت نہیں تھی۔نماز عشاء کے بعد بزم ارشاد کا جائزہ لیا مگر قبولہ کا ماحول کشیدہ ہونے کی وجہ سے دعوت الی اللہ موثر رنگ میں نہیں ہورہی تھی۔تاریخ: ۲۶ جنوری ۱۹۸۶ء مقام : تربیتی دوره ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید ، مکرم مبشر احمد صاحب کا ہلوں مختصر رپورٹ : چک چٹھہ میں بعد نماز عصر اجلاس عام ہوا۔حاضری انصارنا ، خدام ، اطفال یا تھی۔آٹھ انصار بسلسلہ ملازمت چک چٹھہ سے باہر تھے۔پیر کوٹ ثانی میں بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔حاضری انصار ، خدام اور اطفال آٹھ تھی۔مانگٹ اونچہ میں بعد نماز عشاء اجلاس عام ہوا۔حاضری انصار بم، خدام ۳ اور اطفال تیرہ تھی۔تینوں مجالس میں کیسٹس پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔وفد نے اس احساس کو اجاگر ۲۲ بيم