تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 181
۱۸۱ مرکزی نمائندہ: مکرم پر و فیسر محمد سلطان اکبر صاحب مختصر رپورٹ : مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ دیا جس میں موئثر رنگ میں دردمندی کے ساتھ باہمی صلح و اتحاد کو اختیار کرنے کی تلقین کی۔قرآنی آیات اور احادیث نبویہ، صحابہ کے نمونہ اور حالات حاضرہ کی روشنی میں باہمی اخوت و صلح کیلئے توجہ دلائی اور جماعت میں پیدا شدہ اختلافات کو دور کر وایا۔تاریخ: ۸جنوری ۱۹۸۶ء مقام: دوره مجالس لاہور شہر مرکزی نمائندگان : محترم صدر صاحب مجلس انصار الله مرکز یہ مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید ، مکرم رشید احمد صاحب زیروی ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ لاہور کی مجالس کے اجلاسات میں خطبات کی کیسٹیں، قیام نماز ، اصلاح وارشاد اور تحریک جدید کے سلسلہ میں ہدایات دی گئیں۔نیز امام وقت کے ساتھ اپنے روحانی تعلق کو مضبوط کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حضور کی خدمت میں کثرت سے دعائیہ خطوط لکھنے کی تحریک کی گئی۔انصار اللہ خود بھی خطوط لکھیں اور اپنے اہل وعیال سے بھی خطوط لکھوائیں تا سب کا روحانی تعلق حضور کے ساتھ مضبوط ہو۔تاریخ : ۹ جنوری ۱۹۸۶ء مقام: کبیر والہ مرکزی نمائندگان : مکرم سید عزیز احمد شاہ صاحب، مکرم نصیر الدین صاحب بھٹی مختصر رپورٹ : مکرم سید عزیز احمد شاہ صاحب نے نماز فجر پڑھائی۔نماز فجر کے بعد قرآن کریم کی سورۃ العصر کی پر معارف تفسیر کا درس دیا۔بزم ارشاد میں تربیتی امور پر اجلاس منعقد ہوا اور داعی الی اللہ کے سلسلہ میں ہدایات دی گئیں۔تاریخ: ۱۲ جنوری ۱۹۸۶ء مقام : تخت ہزارہ،ادرحمه،سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مکرم غلام حسین صاحب ررپورٹ : ضلع سرگودھا کی مجالس تخت ہزارہ اور ادرحمہ میں تربیتی اجلاسات میں دعائیہ خطوط، تلاوت قرآن کریم، نماز با جماعت، تعلیم، تحریک جدید اور لیسٹس پروگرام کی طرف توجہ دلائی گئی۔کل حاضری ایک سو اٹھائیس رہی۔تاریخ: ۱۶ جنوری ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم نصیر الدین صاحب بھٹی مقام: کھوکھر غربی مختصر رپورٹ : نماز عشاء کے بعد دس منٹ تک درس قرآن کریم مرکزی نمائندہ نے دیا۔۱۷/جنوری کو نماز تہجد ادا کی گئی جس میں پندرہ دوستوں نے شرکت کی۔نماز فجر کے بعد سورۃ مائدہ کا درس ہوا۔مومنین کی صفات اور جماعت احمدیہ کے قیام کی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔مکرم سید رفیق احمد شاہ صاحب نے نماز با جماعت کے موضوع پر منتخبہ احادیث کا درس دیا اور آخر پر مکرم رشید احمد صاحب معلم وقف جدید نے ملفوظات