تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 180
۱۸۰ وعدہ کنندگان بنانے کا عمل بھی جاری رکھا گیا اور دفتر اول کے بند کھا توں نیز دفتر دوم اور سوم کے معیار قربانی کو بڑھانے کی تلقین کی گئی۔ماه: اگست ، ستمبر ۱۹۸۶ء مقام : راولپنڈی صدر، راولپنڈی شہر، ٹیکسلا ، واہ کینٹ، کہوٹہ، چہان ، مند و وال محموده، چونتر ، گوجر خان، چنگا بنگیال، فاروق آباد، شیخو پوره شهر، دار الفضل فیصل آباد، دارالذکر فیصل آباد، ماڈل ٹاؤن لاہور مرکزی نمائندہ ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : فیصل آباد اور ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاسات زعماء ہوئے جبکہ دیگر تیرہ مجالس میں اجلاس عام ہوئے۔ان میں تعلیم ، اصلاح وارشاد، تربیت، ایثار، مال اور تحریک جدید کے شعبہ جات کے بارے میں توجہ دلائی گئی۔حضور انور کے خطبات سننے اور ان میں جو کی تھی ، اُسے دور کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔اس وقت تک حضور کے ارشاد کے مطابق مجالس انصاراللہ کی مساعی کی وجہ سے تحریک جدید میں تقریباً سات لاکھ کا اضافہ ہو چکا تھا۔ماه: اکتوبر نومبر، دسمبر ۱۹۸۶ء مقام: نارنگ منڈی، مرید کے ، گوجرہ، سانگلہ ہل، شیخوپورہ شہر، دارالذکر فیصل آباد، دار الفضل فیصل آباد، جمله مجالس لا ہور شہر مختصر رپورٹ : فیصل آباد اور لاہور میں زعماء کرام کے اجلاس منعقد ہوئے اور دیگر مقامات پر اجلاس عام منعقد ہوئے اس وقت تک دفتر چہارم کے سال اوّل کے وعدہ کنندگان کی تعداد بفضل تعالیٰ مقررہ ٹارگٹ یعنی چودہ ہزار سے آگے نکل چکی تھی اور مجالس میں نئے ٹارگٹ یعنی سولہ ہزار بھجوائے جاچکے تھے۔ان دورہ جات میں سے بعض کی تفصیلی رپورٹیں قارئین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں۔تاریخ ۲۰ ۳۰ / جنوری ۱۹۸۶ء مقام : تربیتی اجتماع عنایت پور بھٹیاں وجل بھٹیاں ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں، مکرم رشید احمد صاحب زیر وی مع جامعہ احمدیہ کے نو غیر ملکی طلباء مختصر رپورٹ : عنایت پور بھٹیاں میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔جامعہ احمدیہ کے غیر ملکی طلباء نے اپنے اپنے ملک میں احمدیت کے پودے لگائے جانے کے حالات بیان کئے۔رشید احمد زیر وی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں تحریک جدید کے آغاز سے لے کر اب تک کا مختصر تعارف کروایا۔اس اجلاس میں حاضری ایک سو پینتالیس احمدی اور نوے غیر از جماعت احباب کی تھی۔دوسرے اجلاس میں مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں نے منظور احمد چنیوٹی کے جماعت احمدیہ کے خلاف اُٹھائے گئے اعتراضات کے جواب دیئے۔تیسرا اجلاس رائے اللہ بخش صاحب بھٹی کے ڈیرہ پر ہوا۔حاضری پچاس احمدی پچاس غیر از جماعت دوستوں کی تھی۔مورخہ ۳ جنوری ۱۹۸۶ء کو جل بھٹیاں میں مجلس سوال و جواب کا انعقاد ہوا۔وعدہ جات تحریک جدید کو بڑھانے کی تحریک کی گئی۔اس اجلاس میں احمدیوں کے علاوہ غیر از جماعت دوستوں نے بھی شرکت کی۔تاریخ : ۳ جنوری ۱۹۸۶ء مقام: تربیتی دورہ ٹو بہ ٹیک سنگھ