تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 179
۱۷۹ مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب، مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مختصر رپورٹ : ان بائیس مجالس میں سے اٹھارہ مجالس میں اجلاس عام منعقد ہوئے۔ان دوروں کے دوران شعبه تربیت ،اصلاح وارشاد تحریک جدید ، وقف جدید اور مال کی طرف توجہ دلائی گئی اور تفصیلی ہدایات دی گئیں اور کام کرنے کا طریق بتلایا گیا اور حضور انور کے خطبات سنے اور سنوانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ماہ: اپریل مئی ۱۹۸۶ء مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے تحت مرکزی قائدین اور علماء سلسلہ نے ماہ اپریل اور مئی ۱۹۸۶ء میں آزاد کشمیر، رحیم یار خاں، فیصل آباد، بہاولنگر ، وہاڑی، ملتان، بہاولپور ،مظفر گڑھ ، لیہ، ڈیرہ غازی خاں ، چکوال اور شیخو پورہ کے اضلاع کی بڑی بڑی دیہاتی مجالس کے دورے کئے۔حاضری بفضلہ تعالیٰ تسلی بخش ہوتی رہی۔ان اجلاسوں میں انصار کے علاوہ خدام ، اطفال اور لجنات نے بھی شرکت فرمائی۔قائدین کرام اور علماء سلسلہ نے تربیتی امور کے علاوہ دعوت الی اللہ کے کام کو بہتر رنگ میں آگے بڑھانے کے لئے ہدایات دیں اور موجودہ دور سے مثبت رنگ میں فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ دلائی۔حضورا نور سے بذریعہ خطوط رابطہ رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔جن احباب نے ان دوروں میں شرکت فرمائی ان کے اسماء گرامی حسب ذیل ہیں۔۱- مکرم محمد اسلم صابر صاحب ۲ - مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۳ - مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب م - مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب ۵- مکرم مرز امحمد الدین ناز صاحب ۹ - مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب ۱۰- مکرم مولوی فضل الہی بشیر صاحب ۱۱ - مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب ۱۲- مکرم نصیر الدین بھٹی صاحب ۱۳ - مکرم عمر معاذ صاحب - مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب ۱۴- مکرم صوفی محمد الحق صاحب ۱۵ - مکرم ملک غلام نبی صاحب ۷- مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب ۸- مکرم مظفر احمد سدھن صاحب ماہ: جون، جولائی ۱۹۸۶ء مقام: سانگلہ ہل، چک چہور، منڈی مرید کے، کرتو، نارنگ، شاہدرہ، بھاٹی گیٹ ، دارالذکر، سمن آباد، دہلی گیٹ، ماڈل ٹاؤن، مغل پورہ ، اسلامیہ پارک لاہور ، چک ۳۷ جنوبی ، جہلم شہر، جھنگ صدر، کھاریاں مرکزی نمائندہ: ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : تمام مجالس میں تربیت، تعلیم ، اصلاح وارشاد، وقف جدید ، ایثار اور مال کی طرف توجہ دلائی گئی۔حضور کے خطبات کی ٹیسٹس کا حصول اور پھر ان کے سننے کے انتظام کا جائزہ لیا جاتا رہا۔دفتر چہارم کے نئے