تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 178
۱۷۸ سال وار قارئین کی خدمت میں پیش کی جائیں گی لیکن یہ مکمل نہیں کیونکہ بوجوہ تمام دورہ جات کا ریکارڈ محفوظ نہیں رہ سکا۔۱۹۸۶ء کے دورہ جات کا ایک مختصر جائزہ پیش ہے۔ماہ: جنوری ۱۹۸۶ء مقام: دارالذکر، مغلپورہ ، دہلی گیٹ ، اسلامیہ پارک، ماڈل ٹاؤن، تخت ہزارہ ، ادرحمہ، کھرڑیانوالہ، گھسیٹ پورہ، چک چٹھہ، پیرکوٹ ثانی، مانگٹ اونچا، واہ کینٹ ، ٹیکسلا، گوجر خان، راولپنڈی شہر ، راولپنڈی چھاؤنی مرکزی نمائندگان: صدر صاحب مجلس انصاراللہ مرکز یہ مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب، مکرم منور احمد صاحب تقررپورٹ : تمام زعماء سے ملاقات کی گئی اور اجلاس عاملہ اور اجلاس عام منعقد کیے گئے۔ان تمام مجالس میں ہر جگہ تربیت، اصلاح وارشاد، تحریک جدید، نماز با جماعت نما ز سادہ اور باترجمہ سکھلانے کی کلاسز ، حضور انور کی خدمت میں دعائیہ خطوط، نئی نسل کی خلافت احمدیہ سے وابستگی پر زور ، مجالس سوال و جواب ، خطبات کی لیسٹس کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔ماه: فروری ۱۹۸۶ء مقام: سرگودھا شہر، دہلی گیٹ لاہور، فیصل آبادشہر، تتلے عالی، نوشہرہ ورکاں، گرمولاور کاں ، جہلم شہر محمود آباد چپ بورڈ ، جھنگ صدر مرکزی نمائندگان: صدر صاحب مجلس انصار اللہ مرکز یہ مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب ، مکرم بشیر احمد خان صاحب رفیق مختصر رپورٹ : تمام مجالس میں اجلاس عام منعقد کیے گئے۔ان میں تربیت، اصلاح وارشاد، تحریک جدید، وقف جدید کے بارے میں تفصیلی ہدایات دی گئیں اور ان کاموں کے کرنے کے طریق بیان کئے گئے۔خطبات کی کیسٹس کی تقسیم اور سنوانے کا جائزہ، حضور کے ساتھ اپنے روحانی رابطہ کو مضبوط کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تربیت اور اصلاح وارشاد کے بارے میں معین کام دیا گیا۔ماہ مارچ ۱۹۸۶ء ملتان ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، ترگڑی، گوجرانوالہ شرقی مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مقام: خوشاب، حافظ آباد، گوجرانواله غربی، خانیوال، مختصر رپورٹ : ان تمام مجالس میں اجلاس عام ہوئے جن میں شعبہ تربیت، اصلاح وارشاد، تحریک جدید، وقف جدید اور مال کی توجہ دلائی گئی اور بہتر رنگ میں کام کرنے کے طریق بتلائے گئے۔حضور کے خطبات کی ٹیسٹس کے سنے سنوانے کے انتظام کا جائزہ لیا گیا۔تربیت اور اصلاح و ارشاد کے بارہ میں معین کام دے کر اور اس کو مستقل طور پر جاری رکھنے کا کہا گیا۔ماہ: اپریل ۱۹۸۶ء مقام: ملتان شہر، کھاد فیکٹری، پشاور، بہاولپور شہر، وزیر آباد، بھائی گیٹ لاہور، سمن آباد فیصل آباد، دار الفضل فیصل آباد، اٹک واہ کینٹ، دارالذکر فیصل آباد، سرگودھا شہر، نوشہرہ، مردان، ٹیکسلا، راولپنڈی شہر، راولپنڈی صدر ، اسلام آباد غربی، اسلام آباد شرقی ، جڑانوالہ، حافظ آباد، سرشمیر روڈ