تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 142 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 142

۱۴۲ (۳) نواب شاہ متعین کرا کے چھ انصار پر مشتمل وفود مراکز میں بھجوائے جائیں۔تینوں وفود نے اپنا سفر یکم اکتوبر ۱۹۸۵ء سے شروع کر کے ایک ہفتہ کے اندر مرکزی ہدایات کو بر وقت مجالس تک پہنچا دیا۔اضلاع اور دورہ کرنے والے انصار کی تفصیل اس طرح ہے۔مجالس ضلع نواب شاہ۔خیر پور مکرم محمد فاضل صاحب مکرم ملک الطاف الرحمن صاحب سانگھڑ بدین۔حیدر آباد مکرم مسعود احمد مجاہد صاحب لاڑکانہ مکرم محمد عبد اللہ صاحب تھر پارکر مکرم حاجی غلام رسول صاحب سکھر۔شکار پور۔جیکب آباد مکرم منور احمد و منیس صاحب روانگی سے قبل ان وفود کوضروری تحریری ہدایات ، امیر صاحب و ناظم صاحب کے نام خطوط وغیرہ اور زبانی ہدایات دی گئیں۔مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب قائمقام امیر کراچی نے اپنی قیمتی نصائح سے نوازا اور دعا کروائی۔اجلاس زعماء ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ مورخه ۴ اکتوبر ۱۹۸۵ء کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ممبرانِ عاملہ زعماء مجالس کا اجلاس منعقد ہوا۔یہ اجلاس صبح گیارہ بجے سے ایک بجے تک جاری رہا۔تینتیس میں سے بائیس زعمائے مجالس اور بارہ میں سے آٹھ ممبرانِ عاملہ حاضر تھے۔اسی دن نماز عصر کے بعد جھنگ میں ضلعی و شہر کی عاملہ کا اجلاس بھی ہوا۔ضلعی عاملہ کے آٹھ میں سے پانچ اور شہر کی عاملہ کے دس میں سے سات اراکین نے شرکت کی۔ہر دو جگہ پر مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید نے تنظیمی جائزہ لیا اور نماز با جماعت، مجوزہ مرکزی سالانہ اجتماع میں شمولیت اور تحریک جدید کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اجتماع انصار الله ۱۹۸۵ء سالانہ اجتماع ۱۹۸۵ء کا پروگرام مرتب کرنے کے لئے صدر محترم نے ۱/۸اگست ۱۹۸۵ء کو مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب کی سربراہی میں مندرجہ ذیل ممبران مقرر کئے۔مکرم منور شمیم خالد صاحب ، مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی، مکرم عبدالرشید صاحب غنی۔یہ اجتماع ۲۵ سے ۲۷ اکتوبر کو منعقد کیا جانا قرار پایا۔اس کے لئے درخواست ڈپٹی کمشنر جھنگ کو ۸ ستمبر کو دی گئی۔جو ی تھی۔