تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 138
۱۳۸ جماعت کے نہایت متقی اور فدائی خادم - ملک و قوم اور انسانیت کی خدمات کے اعتبار سے بین الاقوامی شہرت کے حامل اور مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی مجلس عاملہ کے قابل فخر اعزازی رکن حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی المناک جدائی پر دلی صدمہ اور گہرے غم کا اظہار کرتی ہے۔حضرت چوہدری صاحب یکم ستمبر ۱۹۸۵ء کو ساڑھے ترانوے برس کی عمر میں لاہور کے مقام پر اپنے مولائے حقیقی کو پیارے ہوئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔آپ سیالکوٹ کے ایک متمول اور متدین زمیندار گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔آپ کے والد بزرگوار حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب سیالکوٹ کے نامور اور راست گوئی میں مشہور وکیل تھے۔آپ ۱۹۰۷ء میں چودہ سال کی عمر میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی دستی بیعت سے مشرف ہوئے اور تا دم مرگ، زندگی کا ایک ایک لمحہ بھر پور پاکیزہ سرگرمیوں میں گزارا۔آپ کو اوائل جوانی سے قدرت ثانیہ کے مظہر اول سے کسب فیض کا موقع ملا۔اور پھر اس پاکیزہ سلسلہ کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے مظہروں کے وقتوں میں آپ نے وہ کا رہائے نمایاں انجام دیئے جو یقیناً آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ کا کام دیں گے۔قرآن مجید، احادیث نبویہ، کتب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور متعدد دیگر کتب کا مستند اور عام فہم انگریزی زبان میں ترجمہ فرما کر آپ نے جماعت کے لٹریچر میں اس قدر قیمتی اور قابل قدرا ضافہ فرمایا ہے کہ اس کی افادیت کا احاطہ کرنا ممکن نہیں۔۱۹۷۳ء سے آپ نے ایک عالمی عہدہ کو ترک کرتے ہوئے لندن میں ایک معمولی سے فلیٹ میں رہائش اختیار فرمالی اور اپنی تمام صلاحیتیں جماعت احمدیہ کی خدمت میں صرف کر دیں۔حتی کہ خرابی صحت کے باعث ۱۹۸۳ء میں آپ لا ہور تشریف لے آئے اور اپنی صاحبزادی اور داماد مکرم چوہدری حمید نصر اللہ خان صاحب کے ہاں سکونت پذیر ہو گئے۔بایں ہمہ آپ کی علالت اور گوشہ نشینی آپ کے فیضان کو بند کرنے کا باعث نہ ہوئی۔آپ کی غربا پروری اور فراخدلی کے جذبات نے جو ایک ٹرسٹ قائم فرمایا اور جو احمد یہ فاؤنڈیشن کے نام سے موسوم ہے، اس کے تحت ہر ماہ قریباً پینتیس ہزار روپیہ طلباء، بیوگان اور دیگر مستحقین کو وظائف کا سلسلہ جاری ہے۔۱۹۱۴ء میں انگلستان کی LINCONS INN لنکنز ان سے قانون کا اعلیٰ امتحان بارایٹ لاء پاس کر کے وطن واپس تشریف لائے۔بفضلِ خدا جلد ہی اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث ایک ممتاز قانون دان کی حیثیت سے ترقی کرتے کرتے قانون ساز اسمبلی کے رکن ، گورنر جنرل کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر، آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر، گول میز کانفرنس کے