تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 81 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 81

ΔΙ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی پر ترقی کرتی چلی جا رہی ہے۔آج میں نے خطبہ میں تحریک جدید کے چند کوائف پیش کئے تھے۔ان کی مجموعی مقدار اس وقت بیان کرنے سے رہ گئی۔گذشتہ سال اندرون اور بیرون کے وعدہ جات کی کل تعداد بتیس لاکھ تھی اور امسال یہ رقم بڑھ کر تر اسی لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔گو یا خدا تعالیٰ کے فضل سے صرف تحریک جدید میں ایک ہی سال میں ا کا ون لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔الحمد للہ۔ایک قدم اور آگے بڑھا ئیں تو آپ اگلے سال ایک کروڑ سے اوپر نکل جائیں گے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل رکھا جائے گا کہ ۱۹۸۴ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تحریک جدید کا وعدہ پہلی مرتبہ لاکھوں۔نکل کر کروڑوں میں داخل ہو گیا۔تو اس کے لئے انصار کو خاص طور پر کوشش کرنی چاہیئے۔دفتر دوم کے معیار قربانی کو بڑھائیں جہاں تک دفتر سوم کا تعلق ہے جیسا کہ میں نے بتایا تھا۔اندرون اور بیرون ہر جگہ کی لجنات نے دفتر سوم کے چندہ دہندگان کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔پس انصار بھی دفتر دوم میں دلچسپی لیں۔( غالبا دفتر دوم انصار کے سپرد ہے ) آپ کا مقابلہ احمدی خواتین کے ساتھ ہے۔اور اب دیکھتے ہیں کہ آپ آگے نکلتے ہیں یا خواتین آگے نکلتی ہیں۔پس خصوصیت کے ساتھ کوشش کریں کہ دفتر دوم کے معیار قربانی کو بڑھائیں۔کیونکہ اب تعدا د تو آپ نہیں بڑھا سکتے ( غالبا دفتر دوم تعداد کے اعتبار سے بند ہو چکا ہے ) لیکن ایک پہلوا بھی باقی ہے کہ جو لوگ وفات پاگئے ہیں۔اگر ان کے ورثاء ان کے اقر بین اور ان سے محبت کرنے والے، ان کے نام زندہ رکھنا چاہیں تو وہ اس طرح تعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔کیونکہ گزشتہ سال مجھے یہ دیکھ کر تعجب ہوا ہے کہ باوجود اس کے کہ چندوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا مگر دفتر دوم کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔جو درست نہیں ہے۔اوّل تو مجھے یہ مجھ نہیں آتی کہ دفتر دوم کے چندہ دہندگان سے اتنے دوست فوت کیسے ہو گئے۔یہ بعید از قیاس ہے۔یا تو دفتر نے اعداد و شمار دینے میں غلطی کی ہے اور یا پھر انصار سے کچھ کوتاہی ہوئی ہے۔آپ بھی ماشاء اللہ جوان ہیں۔بڑھاپے کا تصور بالکل نکال دیں۔ورنہ آپ کا تصور مجھے بھی بوڑھا بنا دے گا۔میں چوون سال کا تو ہوں میں تو اپنے آپ کو بوڑھا نہیں سمجھتا۔تو کم سے کم چوون سال کی عمر تک کے جو انصار ہیں انہیں بہر حال جوان بن کے دکھانا پڑے گا۔کوشش کریں کہ خدام سے بھی آگے نکلیں۔جسمانی طور پر بھی خیال رکھیں۔روحانی طور پر بھی اپنا خیال رکھیں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک بڑا پیارا