تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 75
۷۵ کمیٹی برائے ناخواندگان ربوہ اگست ۱۹۸۳ء میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے ربوہ کے ناخواندگان کو خواندہ بنانے کے سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل فرمائی جس کے ممبران یہ تھے۔(۱) مکرم ناظر صاحب تعلیم صدرانجمن احمد یہ صدر (۲) نمائندہ انصارالله (۳) نمائندہ خدام الاحمدیہ (۵) نمائندہ مکرم صدر صاحب عمومی (۴) نمائندہ لجنہ اماء الله حضور نے ارشاد فرمایا کہ کوشش ہونی چاہئیے کہ ایک بھی نا خواندہ ربوہ میں نہ رہے۔حسب توفیق ایک یا دو سال کا پروگرام بنایا جائے۔اس کمیٹی میں انصار اللہ کی نمائندگی کے لئے مکرم بشیر احمد صاحب رفیق کا نام صدر محترم نے تحریر کیا۔(۳۴ ایک اپیل۔ایک درخواست مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے مندرجہ بالا عنوان کے تحت درمشین کی خریداری مطالعہ کی طرف ماہنامہ انصار اللہ میں بایں الفاظ توجہ دلائی۔مام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام جیسا کہ حضرت خلیفتہ امسح الثالث نے ایک بار فرمایا آپ کے کلام کا خلاصہ ہے۔اس کی معطر خوشبو دل و دماغ کو فرحت بخشتی ہے۔جہاں آپ کے منظوم کلام سے اللہ تعالیٰ کی محبت، اس کے رسول کا عشق ، قرآن مجید سے قلیمی وابستگی ، اسلام کی حقانیت اور صداقت کا یقین پیدا ہوتا ہے۔وہاں ہر قسم کے گناہ ، بداخلاقی سے بچنے کا درس ملتا ہے۔ضرورت ہے کہ ہر احمدی بھائی حضور علیہ السلام کے کلام کے چیدہ اور منتخب اشعار نہ صرف یہ کہ خود حفظ کرے، انہیں ورد زبان بنائے۔اپنی اولا د کو بھی حفظ کروائے تا کہ ان کے دل میں اسلام ، قرآن ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت پیدا ہو۔اس غرض کے لئے نظارت اشاعت لٹریچر وتصنیف نے در مشین طبع کروائی ہے۔جس کی قیمت سات روپے ہے۔میں ہر انصار بھائی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جائزہ لیں کہ کیا ہر گھر میں یہ کتاب موجود ہے۔ہرگھرانہ میں اس کتاب کا پہنچنا ہمارے ایمان اور حب اسلام کا تقاضا ہے۔“ ہدیہ تبریک بر موقعه سنگ بنیاد مسجد بیت الهدی آسٹریلیا ۳۵ ستمبر ۱۹۸۳ء میں سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اپنے دورہ ممالک مشرق بعید کے سلسلہ میں آسٹریلیا تشریف لے گئے۔اس للہی سفر کے دوران حضور نے ۳۰ ستمبر ۱۹۸۳ء کو براعظم آسٹریلیا کے