تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 979 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 979

۹۷۹ فرداً فردا تعلق پیدا کریں گے اور گردو نواح کے علاقے میں آگے قدم بڑھاتے چلے جائیں گے۔جب تک آپ کی یورپین بیعتوں کی تعداد میں تمہیں یا چالیس رہے گی ، آپ سوسائٹی پر ہرگز اثر انداز نہیں ہو سکتے۔مذہبی کامیابی کا رد عمل ہمیشہ مخالفت کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے، منظم مخالفت کی شکل میں۔پاکستان میں ہم نے یہ رد عمل پیدا کیا ہے۔وہاں منظم مخالفت اور خوف جیسی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جو ہماری کامیابی کی دلیل ہے کیونکہ اس کامیابی کے شدید اثرات IMPACT وہاں پیدا ہوئے ہیں۔یورپ میں ایسے شدید رد عمل پیدا کرنے والے اثرات ابھی پیدا نہیں ہوئے۔یہاں تو ہمارے لئے جیسے ہمدردی کے جذبات ہیں جو ہماری کمزور حالت کی غمازی کرتے ہیں۔آپ کہتے ہیں یہ لوگ مہذب ہیں، مہربان ہیں، انسانی اقدار کا خیال رکھنے والے ہیں۔ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو۔لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مذہب کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔اور اس قانون کی کہیں بھی استثنا نہیں کہ جب بھی کوئی مذہبی جماعت کسی جگہ ترقی کرنے لگتی ہے، اس کے چھا جانے کے خوف سے اس کی شدید مخالفت ہوا کرتی ہے۔جن حالات کا آپ کو پاکستان میں سامنا ہے۔وہ تاریخ یہاں انگلینڈ میں دہرائی جائے گی ، ڈنمارک میں ، ناروے میں، ہالینڈ میں اور جرمنی میں الغرض یورپ میں ہر جگہ ہماری شدید مخالفت ہو گی اور اس وقت کوئی تہذیب آپ کو اس مخالفت سے نہیں بچائے گی۔جب آپ سوسائٹی کو ، اس کی اقدار کو چیلنج کریں گے ، ایک عظیم روحانی انقلاب کا چیلنج ، تو اگر چہ اس سے آپ کسی بھی نقص امن کے کیس میں ملوث نہیں ہوتے لیکن یہ آپ کی قسمت ہے، یہ آپ کی منزل ہے کہ آپ کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے۔اگر آپ کا پیغام اپنے اندر حقیقی مقصد رکھتا ہے تو جس قدر زیادہ آپ کا پیغام معاشرے کی موجودہ اقدار پر اثر انداز ہونے والا ہوگا، اسی قدر شدت کے ساتھ آپ کا مواخذہ کیا جائے گا۔چاہے آپ تعداد میں کم ہی کیوں نہ ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتداء ہی سے خدا تعالیٰ کے پیغام کو پھیلانا شروع کر دیا تھا اور جہاد شروع کر دیا تھا۔اور عین ابتدا ہی سے آپ کی شدید مخالفت بھی کی گئی اور آپ کو ہر طرح کے دکھ دیئے گئے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ کے پیغام میں مقصدیت ہے تو اس کا اظہار آپ کے چہروں سے نہیں بلکہ آپ کے دشمنوں کے چہروں سے ہو گا۔آپ کی کوششوں کی سنجیدگی کا اظہار مخالفت کے رد عمل سے ہوگا۔اور مجھے ایسا کوئی نشان یہاں نظر نہیں آتا۔بس معمولی سی ارتعاش کبھی کبھار کہیں ہو جاتی ہے۔کسی رسالہ میں کسی عالم نے لکھ دیا یا اپنے حلقہ احباب میں کہیں ذکر کر دیا کہ اس جماعت کو کچھ ترقی ہونے لگی ہے ، اس کا کوئی نوٹس لینا چاہئیے۔وغیرہ وغیرہ لیکن۔جس منظم مخالفت کا میں ذکر کرتا ہوں وہ ابھی تک