تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 922 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 922

۹۲۲ قبولیت دعا پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے اسلامی اصول کی فلاسفی“ کا پس منظر بیان کر کے اسے پڑھنے اور پڑھانے کی تلقین کی۔اس کے علاوہ عملی نمونہ قائم کرنے ، قیام نماز ، تربیت اولا داور ایم ٹی اے سے استفادہ کی طرف توجہ دلائی۔خطبہ جمعہ میں صدر محترم نے قرآن کریم سے پیار کرنے اور اسے پڑھنے پڑھانے کی تحریک کی۔جمعہ کے بعد عہدیداران کو صدر محترم نے تفصیلی ہدایات دیں۔حاضری : انصار ، خدام پانچ ، اطفال سات، کل ستاون۔سالانہ اجتماع مظفر گڑھ ۴۵ یکم نومبر ۱۹۹۶ء کونماز تہجد اور نماز فجر باجماعت ادا کی گئی۔بعد ازاں قرآن مجید ، حدیث وملفوظات کے درس ہوئے۔پھر وقفہ برائے انفرادی تلاوت ہوا۔حاضری ۴۴ تھی۔ناشتہ کے بعد ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔صبح ساڑھے نو بجے اجلاس عہدیداران شروع ہوا۔مکرم مولوی عبد السلام طاہر صاحب نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔حاضر زعماء تھے۔افتتاحی اجلاس تلاوت، عہد اور نظم کے ساتھ شروع ہوا۔مکرم ناظم صاحب ضلع نے مکرم صدر صاحب انصار اللہ پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ازاں بعد ہستی باری تعالی۔سیرت النبی "سیرت حضرت مسیح موعود پر مقامی مریبان کرام نے تقاریر کیں۔آخر میں مکرم مولوی عبد الستار خان صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔بعد ازاں علمی مقابلہ جات ہوئے کھانے کے وقفہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔خطبہ جمعہ میں مکرم مولوی عبدالسلام صاحب نے نظام جماعت ނ ، قیام نماز اور تلاوت قرآن کریم کی طرف توجہ دلائی۔بعد دو پہر اڑھائی بجے اختتامی اجلاس تلاوت و نظم۔شروع ہوا۔مکرم ناظم صاحب ضلع نے رپورٹ کارکردگی پیش کی۔اس کے بعد مکرم مولوی عبد السلام صاحب طاہر نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر فرمائی۔دعا کے ساتھ یہ سالانہ اجتماع بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔حاضری نو مبائعین چھ، مہمان تین ، انصار اکتالیس، خدام تئیس ، اطفال نو ، بجنات چار۔کل ایک سوچھ۔سالانہ اجتماع راجن پور یکم نومبر ۱۹۹۶ء کو تلاوت ، عہد اور نظم کے ساتھ اجلاس شروع ہوا۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر اور مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں پر خطاب کیا۔۱۸ مکرم ناز صاحب نے خطبہ جمعہ میں قیام نماز اور تربیتی امور پر زور دیا۔حاضری۔سالانہ اجتماع سکھر یکم نومبر ۱۹۹۶ء کو ساڑھے دس بجے دن اجلاس شروع ہوا۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد دو مقامی احباب نے تقاریر کیں۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے دعوت الی اللہ، تربیت اولا دا اور تربیت نو مبائعین کی