تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 896
۸۹۶ نے’ خدمت خلق اور مکرم مولا نا عبد السلام طاہر صاحب نے ”دعوت الی اللہ “ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔مکرم جنرل ڈاکٹر نسیم احمد صاحب اور مکرم کرنل ڈاکٹر مسعود الحسن صاحب نوری نے صحت کے مسائل اور حفاظتی تدابیر بیان کرنے کے بعد سوالات کے جواب دیئے۔مکرم امیر صاحب نے خطبہ جمعہ میں تنظیمی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف سے توجہ دلائی۔نماز جمعہ اور عصر کے بعد اختتامی اجلاس زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس منعقد ہوا جس میں صدر محترم نے تربیت ” دعوت الی اللہ اور دیگر ضروری امور کے بارہ میں حوالہ جات کے ساتھ موثر رنگ میں توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ اجلاس ختم ہوا۔سالانہ اجتماع ڈیرہ غازی خان ۵ نومبر ۱۹۹۳ء کو انصار اللہ کا سالانہ اجتماع مکرم ماسٹر خان محمد صاحب امیر ضلع کی صدارت میں منعقد ہوا۔مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے موجودہ حالات میں انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔مکرم جمال الدین صاحب شمس اور مکرم ناظم صاحب ضلع نے بھی خطاب کیا۔حاضری سو تھی۔اجلاس کے بعد عہد یداران کا اجلاس ہوا جس میں مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے گوشواروں کی روشنی میں کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔خطبہ جمعہ میں مکرم جمال الدین صاحب شمس نے دعوت الی اللہ کے بارہ میں خصوصی توجہ دلائی۔کل حاضری ایک سوتر پن تھی۔سالانہ اجتماع راجن پور ۵ نومبر ۱۹۹۳ء کو پہلا اجلاس دو پہر ۱۲ بجے تک جاری رہا جس میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب صابر۔مکرم امیر صاحب ضلع اور مکرم ناظم صاحب ضلع نے مختصر خطاب کیا۔مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے خطبہ جمعہ تربیت اولاد، اطاعت اور تعاون کے موضوع پر دیا۔مجموعی حاضری پھپیں تھی۔سالانہ اجتماع وہاڑی ۵ نومبر ۱۹۹۳ء کو بورے والا میں ضلع وہاڑی کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔صبح نو بجے اجلاس کا آغاز ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد مکرم فاروق احمد صاحب مربی سلسلہ نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریر کی اور مقامی مربی صاحب نے دعوت الی اللہ اور مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے برکات خلافت پر اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید کے متعلق خطاب کیا۔حاضری ایک سو تیں تھی۔اجلاس کے بعد زعماء کی میٹنگ میں شعبہ جات کے کام کا جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں۔سالانہ اجتماع بیت التوحید لاہور بیت التوحید لاہور کا سالانہ اجتماع ۲۰۱۹ نومبر ۱۹۹۳ء کو منعقد ہوا۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے