تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 895
۸۹۵ اہمیت واضح کی تقسیم انعامات کے بعد دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔مجموعی حاضری دوسواڑ تا لیس تھی۔سالانہ اجتماع ضلع سیالکوٹ ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو صبح ساڑھے دس بجے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کی صدارت میں تلاوت ، عہد اور نظم کے ساتھ اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوا۔مکرم مولا نا عبدالسلام صاحب طاہر نے تائیدات الہی اور نشانات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے جماعتی ترقی کا ذکر کیا۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اولاد سے متعلق ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔صدر محترم نے اختتامی اجلاس میں اجتماعات کی غرض اور اہمیت، انصار اللہ کی ذمہ داریوں خصوصاً تربیت اولاد، قیام نماز اور تلاوت قرآن مجید کے بارہ میں قرآنی آیات ، احادیث اور ارشادات حضرت مسیح موعود کی روشنی میں توجہ دلائی۔نماز جمعہ اور خطبہ بذریعہ ڈش میں سو فیصد حاضری کے علاوہ زیر دعوت دوستوں کو بھی مدعو کر نے نیز با ہمی اخوت اور اطاعت کی تلقین کی۔مکرم مولا نا عبد السلام طاہر صاحب نے تحریک جدید کے ثمرات کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔نماز جمعہ کے معا بعد سوا دو بجے زعماء کے اجلاس میں صدر محترم نے گوشواروں کی روشنی میں کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔سالانہ اجتماع لاہور ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو بیت التوحید علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ضلعی اجتماع منعقد ہوا۔نماز تہجد با جماعت اور نماز فجر کے بعد قرآن کریم کا درس دیا گیا۔تلاوت ، عہدا اور نظم کے بعد مکرم ملک طاہر احمد صاحب ناظم ضلع لاہور نے افتتاحی خطاب فرمایا۔اس کے بعد مقامی مقررین نے تقاریر کیں۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے علمی سوالات کے جوابات دیئے۔اور اختتامی اجلاس میں تقسیم انعامات کے بعد نو مبائعین کی تربیت اور دعوت الی اللہ کی اہمیت تفصیل کے ساتھ بیان کی۔خطبہ جمعہ آپ نے تربیتی امور پر دیا۔حاضری پانچ سو تھی۔سالانہ اجتماع را ولپنڈی ۲۸ اور ۹ ۱۲اکتوبر ۱۹۹۳ء کو انصار اللہ راولپنڈی نے اپنے سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا۔مکرم امیر صاحب جماعت راولپنڈی نے اپنی افتتاحی تقریر میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔رات کو عہد یداران کا اجلاس ہوا۔صدر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے کارکردگی کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔۲۹ اکتوبر کو نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد درس قرآن مجید، درس حدیث اور تلقین عمل کا پروگرام ہوا۔مکرم ملک سعید احمد صاحب امیر جماعت واہ کینٹ کی زیر صدارت اجلاس میں مکرم کرنل افضال احمد صاحب بھٹی زعیم اعلیٰ نے دفاع پاکستان اور جماعت احمدیہ کی خدمات ، مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب قائد ایثار