تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 894 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 894

۸۹۴ ذکر کرتے ہوئے شکر گزاری اور دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ اجلاس برخاست ہوا۔حاضری انصار پچاس، خدام چونتیس ، اطفال چھپیں، کل ایک سونو تھی۔سالانہ اجتماع ضلع گجرات گجرات کا ضلعی اجتماع ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو کھاریاں میں منعقد ہوا۔صبح دس بجے تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے افتتاحی خطاب میں انصار اللہ کی ذمہ داریوں اور نیک عملی نمونہ قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم پر و فیسر عبد الرشید صاحب غنی نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اولا د اور انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔کھانے کے وقفہ کے دوران زعماء کا اجلاس ہوا۔مرکزی نمائندوں نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔کھانے اور نماز ظہر و عصر کے بعد تلاوت اور نظم سے دوسرے اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُنبكُمُ اللهُ کی تفسیر بیان کی نیز تحریک جدید اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ اجلاس برخاست ہوا۔نمائندگی مجالس ۳۴ جبکہ حاضری انصار ایک سو چھپن تھی۔سالانہ اجتماع اسلام آباد ۱۲۱ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو بعد نماز مغرب ، تلاوت، عہد اور نظم کے ساتھ اجلاس کی کا رروائی کا آغاز ہوا۔صدر اجلاس مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے احمدیت کے لئے خدا کی تائید و نصرت اور قبولیت دعا کے نشانات بیان کئے اور دُعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مدد چاہنے کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم مولوی سید حسین احمد صاحب نے سیرت النبی اور مولانا عبد الباسط صاحب نے تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی۔۲۲ اکتوبر کونماز تہجد و فجر کے بعد درس قرآن کریم، درس حدیث اور درس ملفوظات حضرت مسیح موعود ہوا۔بعد ازاں دوسرا اجلاس مکرم امیر صاحب اسلام آباد کی صدارت میں شروع ہوا جس میں تین تقاریر ہوئیں۔پھر تقریباً سوا گھنٹہ سوال وجواب کا سلسلہ جاری رہا۔مکرم مولا نا عبد الباسط صاحب اور مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر نے جواب دیئے۔خطبہ جمعہ میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے تحریک جدید اور نظام نو پر روشنی ڈالی اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔تیسرے اجلاس کی صدارت مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر نے کی۔تلاوت اور نظم کے بعد میجر جنرل ڈاکٹر نسیم احمد صاحب نے گھانا (افریقہ ) میں وقف عارضی کے تاثرات بیان کیے۔دونو مبائعین نے قبول احمدیت کے واقعات سنائے۔مکرم ناظم صاحب ضلع نے رپورٹ کارگزاری پیش کی۔بعدۂ صدرا جلاس نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کی طرف توجہ دلائی۔نیز شرائط بیعت بیان کر کے خدمتِ خلق کی