تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 854 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 854

۸۵۴ نے خطبہ جمعہ میں آپس کے اختلافات کو دور کرنے اور باہمی محبت کی طرف توجہ دلائی۔اختتامی اجلاس مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کی صدارت میں ہوا۔سیرت حضرت مسیح موعود میں سے اطاعت والدین، بچوں اور عورتوں سے حسن سلوک ، دعوت الی اللہ اور محبت الہی کے چند واقعات بیان کر کے اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم رفیق احمد صاحب جاوید نے دعوت الی اللہ اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری۔انصار پچاس ، خدام اٹھاون ، اطفال بیاسی تھی۔اجتماع ضلع چکوال ۳۱ اگست ۱۹۹۰ء کو ضلع چکوال کا اجتماع بمقام دوالمیال میں منعقد ہوا۔اجتماع کا پہلا اجلاس مکرم میجر ملک حبیب اللہ امیر جماعت کی صدارت میں ہوا۔مکرم مولا نا محمد سعید مربی سلسلہ نے پانچ بنیادی اخلاق میں سے وسعت حوصلہ پر تقریر کی۔بعدۂ مولانا محمد شریف صاحب اشرف نے سچ کے خلق پر تقریر فرمائی۔اسکے بعد ضلعی زعمائے کرام اور ضلعی مجلس عاملہ کی میٹنگ زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ہوئی۔صدر محترم نے مختلف شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات وارشادات فرمائے۔وقف نو کے بارہ میں جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں۔صدر محترم نے خطبہ جمعہ میں احباب کو صحابہ کی مثال دے کر اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔اختتامی اجلاس میں تلاوت و نظم کے بعد صدر محترم نے جماعت کو دعوت الی اللہ، خلیفہ وقت اور عہدیداران کی اطاعت کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب نے جوابات دیئے۔حاضری دوسو تینتالیس تھی۔ضلعی اجتماع کراچی ۶ ستمبر ۱۹۹۰ء کو مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے ضلعی اجتماع کے افتتاحی خطاب میں اجتماعات کے مقاصد پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَ آنَا وَ رُسُلِی کے موضوع پر تقریر کی۔سالانہ اجتماع لاہور مورخه ۶ ستمبر ۱۹۹۰ء بروز جمعرات صبح ساڑھے تین بجے نماز تہجد کے ساتھ مجلس ضلع لاہور کے سالانہ اجتماع کا آغاز ہوا۔نماز فجر کے بعد درس ہوا۔ناشتہ کے بعد ساڑھے نو بجے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔عہد و نظم کے بعد محترم چوہدری حمید نصر اللہ خان صاحب امیر ضہ بر ضلع لاہور نے اجتماع کا افتتاح فرمایا جس میں دوباتوں کی تلقین فرمائی: (۱) آئندہ جب بھی خدام کا اجتماع ہو، انصار اس میں ضرور شامل ہوں۔(۲) خلیج کی صورتحال اور پاکستان کے حالات کے پیش نظر احباب کثرت سے استغفار و درود شریف کا ورد کریں۔