تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 844
۸۴۴ اجتماع مارٹن روڈ کراچی مورخه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۸ء کو مجلس مارٹن روڈ کراچی کا سالانہ اجتماع ہوا۔جس میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے بطور مرکزی نمائندہ شرکت کی۔انہوں نے اپنے اختتامی خطاب میں احمدیت کی تعلیمات پر مکمل عمل کرنے پر زور دیا اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔حاضری چھ سو رہی۔اس کے بعد خطبہ جمعہ میں انہوں نے مباہلہ اور جماعت احمدیہ کے فرائض پر روشنی ڈالی۔اجلاس دوم میں مکرم چوہدری صاحب موصوف نے اپنی نظم ” دعوت الی اللہ پڑھی جس سے احباب بہت متاثر ہوئے۔اجتماع ضلع کوٹلی مورخه ۱ نومبر ۱۹۸۸ء کو آرام باڑی میں ضلع کوٹلی کا اجتماع مکرم ڈاکٹر محمد بشیر صاحب امیر ضلع کوٹلی کی صدارت میں ہوا۔مکرم امیر صاحب ضلع نے احباب جماعت کی ذمہ داریاں بیان کیں۔بعد میں تربیتی امور پر دو تقاریر ہوئیں۔آخر میں مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی نے سیرۃ النبی کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری ایک سو چھپن رہی۔مجلس انصار اللہ ربوہ کی الوداعی تقریب ١٩٨٩ء مجلس انصاراللہ ربوہ کی طرف سے مورخہ ۵ فروری ۱۹۸۹ء کو ایک الوداعی تقریب مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب صادق سابق زعیم اعلیٰ ربوہ کے اعزاز میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں انصار اللہ ربوہ کی مجلس عاملہ کے ممبران ، جملہ مجالس کے زعماء کرام اور بلاک لیڈرز شامل ہوئے۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس اور بعض قائدین کے علاوہ حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔تلاوت وعہد دہرانے کے بعد مہمان خصوصی کی خدمت میں مجلس انصار اللہ ربوہ کی طرف سے منتظم عمومی ربوہ نے سپاسنامہ پیش کیا جس میں مجلس انصار اللہ ربوہ کومنظم، مضبوط اور فعال بنانے میں نیز مجلس ربوہ کے لئے ایک دو منزلہ شاندار عمارت کی تعمیر پر مکرم چوہدری اللہ بخش صادق صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آپ کی زیر قیادت مجلس مقامی ربوہ کو ۱۹۸۷ء میں حکم انعامی بھی حاصل کرنے کی توفیق ملی۔مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب صادق نے سپاسنامہ کے جواب میں مجلس انصار اللہ ربوہ کا شکر یہ ادا کیا اور بعض مفید تجاویز پیش کیں اور مجلس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار فرمایا۔مجلس مقامی ربوہ کی طرف سے مکرم چوہدری صاحب کی خدمت میں اس موقع پر قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا گیا۔آخر میں محترم صدر مجلس نے انصار خصوصاً صف دوم کے انصار کو سائیکل ریس۔خدمت خلق اور