تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 840
۸۴۰ تربیتی اجتماع ضلع واہ کینٹ ۹ اکتوبر ۱۹۸۷ ء کو واہ کینٹ میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں ٹیکسلا کے انصار نے بھی شمولیت کی۔حاضری ایک سو پچاس رہی۔دورہ تر گڑی، علی پور چٹھہ ۱۶ اکتو بر۱۹۸۳ء کو تر گڑی اور علی پور چٹھہ میں مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم سید منصور احمد بشیر صاحب ، مکرم لطیف شاہد صاحب نے شرکت کی اور خطبات جمعہ میں دعوت الی اللہ کی اہمیت بتائی اور داعیان الی اللہ کی مساعی کا جائزہ لیا۔تربیتی اجتماع میرا بھڑ کا آزاد کشمیر اور چک سکندر ۲۲ ۲۳ اکتوبر کو میرا بھڑ کا آزاد کشمیر اور چک سکندر میں تربیتی اجتماع اور داعیان الی اللہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دعوت الی اللہ اور تربیت اولاد پر نصائح کی گئیں۔چک سکندر میں مکرم ملک عبد اللہ صاحب نائب قائد اصلاح وارشاداور مکرم شمیم خالد صاحب نے شرکت کی۔سالانہ اجتماع مجالس حیدر آباد ۲۲ ،۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء کو مجالس حیدر آباد کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے مرکزی نمائندہ کے طور پر شرکت کی۔اجتماع میں مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود ، نماز با جماعت، گھروں میں درس ، نماز سنٹروں کی آبادی اور نماز تہجد کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی۔حاضری چوہتر رہی۔ضلعی اجتماع ضلع اوکاڑہ ۲۲ ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۷ء کو اوکاڑہ میں ضلعی اجتماع منعقد ہوا۔مرکز سے مولانا سید احمد علی شاہ صاحب اور مکرم محمد اسلم منگلا صاحب نے شرکت فرمائی۔نماز تہجد ، ذکر الہی ، تربیت اولد اور سیرت النبی پر تقاریر کی گئی نیز مجلس مذاکرہ بھی منعقد کی گئی۔ضلعی اجتماع ضلع گجرات ۳۰،۲۹ اکتوبر ۱۹۸۷ء کو شادیوال ضلع گجرات میں ضلعی اجتماع انعقاد پذیر ہوا۔صداقت مسیح موعود اور دعوت الی اللہ اس اجتماع کے خصوصی عناوین تھے۔مرکز سے مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم لطیف احمد شاہد صاحب، مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب، مکرم محمود احمد صاحب شامل ہوئے۔جماعتی مساعی پر مشتمل سلائیڈز بھی دیکھائی گئیں۔حاضری ایک سوستر تھی۔