تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 815 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 815

ΔΙΟ (۵) کیسٹ پروگرام کو کا میاب بنا ئیں۔حسب ذیل طریق پر گروپ بنائے جائیں۔(۱) کون کون کا پی کرے گا ؟ ( ب ) کون کون کا پی کر وائے گا ؟ ( ج ) کون کون اجتماعی نظام سے سنیں گے؟ ( د ) کون کون اپنے گھروں میں جماعتی نظام سے استفادہ کریں گے؟ صدر محترم نے مزید فرمایا: اصلاح وارشاد کے ضمن میں عہد یداران جائزہ لیں کہ (۱) کتنے احباب تبلیغ کرتے ہیں؟ (ب) کتنے دوستوں کو تبلیغ کی جارہی ہے۔( ج ) کیا نتیجہ نکلا ؟۔عہد یداران نے جماعت کو تلقین کرنی ہے۔اگر تلقین کرنے والا کام خود نہیں کرے گا تو تلقین کس طرح کرے گا؟ اصلاح وارشاد کا کام جماعت کے تعارف سے شروع کیا جا سکتا ہے۔اپنے عقائد کی برتری بیان کرے اور یہ کہ حضور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم تھا کہ امام مہدی کو ماننا اور اس کی جماعت میں شامل ہونا۔عہد یداران جائزہ لے کر پہلے تمام انصار کو داعی الی اللہ بنا ئیں۔پھر ساری جماعت کو داعی الی اللہ بنانے کی کوشش کریں لیکن ہر آن دُعا کا مضبوط ہتھیار استعمال کریں۔مجالس سوال و جواب کے انعقاد کی طرف توجہ دیں۔چھوٹے پیمانہ پر مذاکرے کروائیں۔بے شک شامل ہونے والوں کی تعداد کم ہو مگر مجالس زیادہ ہوں۔قرطاس ابیض پر محاکمہ “ والے خطبات کا سیٹ غیر از جماعت دوستوں کو دیں تا کہ غلط فہمیاں دور ہوں۔تحریک جدید کا نظام حضور نے مختلف بنیا دوں پر اُٹھایا ہے ، اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔مقصد یہ تھا کہ ایک کے بعد دوسری نسل اس بوجھ کو اٹھاتی چلی جائے۔کوئی نسل بھی اپنے فرائض سے غافل نہ ہو۔والدین اپنے بچوں کے وعدے لکھوائیں۔نئے پیدا ہونے والے بچوں سے لے کر اوپر تک سب کو شامل کریں۔دفتر اول کے تمام کھاتوں کو زندہ کریں۔جو بزرگ وفات پاچکے ہیں اُن کی اولادوں کو تحریک کریں۔نظام جب وفات یافتہ لوگوں کو بھی شامل کرنے کا حکم دیتا ہے تو بقید حیات افراد اس نظام سے باہر کس طرح رہ سکتے ہیں۔کام بڑھ چکا ہے اور ہر طرح سے قربانی کرنے کی ضرورت ہے۔وقف زندگی کی طرف توجہ دلائیں۔دعاؤں کی طرف بھی متوجہ کریں اور کوشش کریں کہ ہر فرد تحریک جدید کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔تربیتی اجتماع ڈسکہ ضلع سیالکوٹ ۲۰ دسمبر ۱۹۸۵ء کو مکرم مولا نا ملک غلام نبی صاحب اور مکرم صو بیدار صلاح الدین صاحب نائب قائد وقف جدید پر مشتمل مرکزی وفد ندیم آباد پہنچا۔مرکز کا مجوزہ تجنید فارم مکمل کروایا گیا۔دعوت الی اللہ کے پروگرام ”بزم ارشاد کے متعلق تلقین کی گئی۔ڈسکہ کلاں میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔نماز جمعہ کے بعد انصار کا ایک مختصر اجلاس ہوا جس میں حاضری پچپیس میں سے بارہ انصار تھی۔بزم ارشاد کے قیام کے لئے تحریک کی گئی۔چندہ جات وقف جدید، تحریک جدید و انصار اللہ کی ادائیگی کی تلقین کی گئی اور نئے وعدہ جات بھجوانے کی بھی تحریک کی گئی۔