تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 810
۸۱۰ کر کے باقاعدہ دعوت ارشاد کریں نیز اُن کے لئے ساتھ ہی خصوصی دعاؤں پر زور دیں۔حضور کی کیٹیں خود بھی سنیں اور احباب کو بھی سنائیں اور ضروری ہے کہ انصار خود بھی با عمل بنے کی کوشش کریں۔پھر مکرم محمد اسلم صابر صاحب نے احسن رنگ میں چندہ انصار اللہ کی ادائیگی ، دعاؤں پر زور دینے ، خلافت سے وابستگی ، مرکز سے آنے والی ہر تحریک پر فوری لبیک کہنے نئی پود کی تربیت اور قیام صلوۃ وتعلیم القرآن کے بارہ میں تلقین کی۔تربیتی اجتماع وہاڑی مورخہ ۸ نومبر ۱۹۸۵ء کو وہاڑی شہر میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم مولا نا نصر اللہ ناصر صاحب اور مکرم لطیف احمد شاہد صاحب نے بطور مرکزی نمائندگان شرکت کی۔صبح پونے نو بجے افتتاحی اجلاس کی صدارت مکرم خاں حفیظ احمد صاحب امیر ضلع نے کی۔تلاوت نظم کے بعد مکرم لطیف احمد صاحب شاہد نے افریقہ میں دعوت الی اللہ کے ذرائع کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے افریقہ میں تبلیغ کے نظام اور مالی قربانیوں کا تفصیلی تذکرہ کیا۔پھر دعوت الی اللہ کی اہمیت پر مکرم عتیق احمد صاحب باجوہ ایڈووکیٹ اور مکرم سید نا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام حضرت مسیح موعود کی نظر میں“ پر مکرم عبدالرحیم صاحب بھٹہ ایم اے نے خطاب کیا۔مکرم مولوی نصر اللہ ناصر صاحب نے حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پر چالیس منٹ تک تقریر کی۔اس میں انہوں نے ابتلاء کے دنوں میں انابت الی اللہ، دعاؤں میں اُسی کے حضور گڑ گڑانے کی طرف توجہ دلائی۔ان کے بعد مکرم مولوی محمد اکرم صاحب مربی سلسلہ وہاڑی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسول کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم امیر صاحب نے انصار کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور مالی قربانیوں ، عبادت اور دعوت الی اللہ میں شرکت کی بھر پور تلقین کی۔اس اجلاس کی حاضری ایک سو اٹھتیں تھی جن میں سے اٹھاسی انصار تھے۔( کل تعداد انصار ضلع ۱۲۵) خطبہ جمعہ مکرم مولانا محمد اسمعیل منیر صاحب نے دیا اور دعوت الی اللہ ، اصلاح وارشاد اور خدمت خلق کی طرف توجہ دلائی۔پونے چار بجے سے ساڑھے چار بجے مجلس ارشاد کا انعقاد ہوا۔نماز عشاء کے بعد مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب نے سلائیڈ ز دکھا ئیں۔9 نومبر کو باجماعت نماز تہجد و فجر ادا کی گئی۔درس قرآن اور درس ملفوظات کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی جو بہت دلچسپ رہی۔مقامی تربیتی اجتماعات ضلع جھنگ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۸۵ء کو تربیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔مجلس عنایت پور بھٹیاں میں چودہ انصار، اٹھارہ خدام ، دس اطفال کل بتالیس افراد شریک ہوئے۔چاہ لڈیا نہ میں حاضری دس انصار، چھ خدام اور چار اطفال تھی۔جھنگ صدر میں حاضری انصار ، خدام اور اطفال کی مجموعی تعداد چالیس تھی۔ان اجلا سات میں داعی الی اللہ ” نماز با جماعت کی ادائیگی نیز تحریک جدید کے وعدہ جات جلد بھجوانے کی ہدایات دی گئیں۔