تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 809 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 809

1+9 تربیتی اجتماع ضلع ملتان مورخه ۸ نومبر ۱۹۸۵ء کو مجالس ضلع ملتان کا تربیتی اجتماع بمقام ملتان شہر منعقد ہوا جس میں مکرم مولا نا فضل الہی صاحب بشیر ، مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب، مکرم مولوی انیس الرحمن صاحب مربی سلسلہ اور مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے شرکت کی۔اجلاس اول نماز فجر کے بعد شروع ہوا۔درس قرآن پاک مکرم مولوی فضل الہی صاحب بشیر، درس حدیث مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب اور درس ملفوظات مکرم مولوی انیس الرحمن صاحب نے دیا۔درس کے بعد سوال و جواب کی محفل سات بجے تک جاری رہی۔اجلاس میں حاضری ستر تھی۔اجلاس دوم ساڑھے نو بجے زیر صدارت مکرم مولوی فضل الہی صاحب بشیر ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد کل چھ تقاریر ہوئیں۔پہلی تقریر مکرم شیخ محمد حنیف صاحب نے حضورانور کے خطاب جلسہ سالانہ لنڈن کا اردو تر جمہ پڑھ کر سنایا۔دوسری تقریر مکرم چوہدری عبدالشکور صاحب نے ذکر حبیب کے موضوع پر کی۔تیسری تقریر مکرم مولوی انیس الرحمن صاحب نے ”دعوت الی اللہ " پر کی۔انہوں نے بتایا کہ آرڈینینس کے بعد اب تک ضلع ملتان میں استئی نئی بیعتیں ہوئیں۔الحمد للہ۔مکرم چوہدری انوار حسین صاحب نے مجالس کی کارکردگی کا جائزہ پڑھ کر سنایا اور توجہ دلائی کہ زعماء اپنی ماہانہ رپورٹیں ہر ماہ ضرور مرکز میں بھجوایا کریں۔مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے دعا ء اور دعوت الی اللہ کے بارہ میں خطاب فرمایا۔آخر میں مولانا فضل الہی صاحب بشیر نے جماعت کے موجودہ حالات میں ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔اس اجلاس میں حاضری قریباً دو صد تک رہی۔خطبہ جمعہ مکرم فضل الہی صاحب بشیر نے دیا۔نماز جمعہ کے بعد بزم ارشاد کا پروگرام ہوا جس میں دوستوں نے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں ذاتی مشاہدات بیان کئے اور ایک دوست نے اپنے قبول احمدیت کے واقعات بتائے۔تربیتی اجتماع ڈیرہ غازی خان و راجن پور مورخہ ۸ نومبر ۱۹۸۵ ء کو دورہ ڈیرہ غازی خان و راجن پور کیا گیا۔جس میں مکرم پر و فیسر محمد اسلم صاحب صابر اور مکرم چوہدری محمد سلطان اکبر صاحب نے بطور مرکزی نمائندگان شرکت کی۔پروگرام جمعہ کے بعد شروع ہوا۔خطبہ جمعہ مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے دیا۔خطبہ جمعہ میں باہمی محبت و اتفاق اپنانے اور اختلافات اور رنجشوں کو ترک کرنے نیز دعاؤں پر زور دینے کے متعلق بڑے دلنشین انداز میں تلقین کی۔جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا۔لاؤڈ سپیکر کا انتظام تھا۔انصار ، خدام اور اطفال کی مجموعی تعداد تین سو کے قریب تھی۔تلاوت قرآن کریم سے کارروائی شروع ہوئی۔مکرم محمد سلطان اکبر صاحب نے داعی الی اللہ بننے کے لئے تحریک کی۔بزم ارشاد کے قیام اور اس کے با قاعدہ اجلاس کرنے کی طرف توجہ دلائی نیز یہ کہ دوست کم از کم تین غیر از جماعت احباب کو مخصوص