تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 792
۷۹۲ ۱۲ اگست ۱۹۸۳ ء کو لاہور کے ساتھ انصار سائیکل سفر کر کے ہانڈ وگوجر گئے اور نماز جمعہ و ہیں ادا کی۔۲۵ و ۲۶ اگست ۱۹۸۳ ء کو ضلع لاہور کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔مرکز سے منظوری حاصل ہونے کے بعد مجالس کو ڈاک اور دوروں کے ذریعہ اطلاع دی گئی۔ایک ہزار اشتہار چھوا کر تقسیم کیا گیا۔نیز الفضل میں دو بار اعلان چھپوایا گیا۔الحمد للہ سالانہ اجتماع نہایت کامیاب رہا۔صدر محترم کا دورہ لاہور ۲۰ فروری ۱۹۸۳ء کو ناظم صاحب ضلع لاہور نے اپنی عاملہ کے مہتمین ، زعماء اعلیٰ اور زعماء وممبران عاملہ مجالس لاہور نیز ان کے اراکین عاملہ کا اجلاس دارالذکر میں چار بجے منعقد کیا۔جس میں مرکزی وفد نے زیر قیادت محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس شرکت کی۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد نائب صدر و قائد تحریک جدید مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے مجالس لاہور کی عمومی مساعی کا جائزہ پیش کرنے کے علاوہ قیادت تحریک جدید کے کام پر روشنی ڈالی اور تحریک جدید کے نئے ٹارگٹ کے پیش نظر ہدایات سے نوزا۔قائد اصلاح و ارشاد مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے حاضرین کو اصلاح وارشاد کے کاموں کی اہمیت بتائی اور ہر رکن سے اس کام میں پوری جد و جہد کرنے کی تحریک کی تا کہ اپنے امام وقت کے فرمودہ ٹارگٹ کو جلد جلد حاصل کرسکیں۔آخر میں صدر محترم نے جملہ حاضرین کو ترغیب دلائی کہ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ سب انصارا اپنی تمام صلاحیتوں اور میسر وسائل کے ساتھ اصلاح وارشاد کے کام میں لگ جائیں۔اس سلسلہ میں مختلف پروگراموں کی آپ نے وضاحت فرمائی۔آخر میں ناظم ضلع مکرم عبد اللطیف صاحب ستکو ہی نے حاضرین کی طرف سے مرکزی وفود اور بالخصوص مکرم صدر صاحب کا شکر یہ ادا کیا اور دعا کی درخواست کی کہ خدا تعالیٰ انہیں جملہ ہدایات پر عمل کی توفیق دے۔دعا پر اجلاس ختم ہوا۔بعد میں نماز مغرب و عشاء محترم صدر صاحب نے پڑھائیں اور نظامت ضلع کے نئے دفتر میں تشریف لے جا کر کتاب پر دستخط فرمائے اور مجلس کی کامیابی کے لئے دعا کی۔19 صدر محترم نے ۲۴ فروری ۱۹۸۳ء کو اس دورہ کی رپورٹ حضور انور کی خدمت میں تحریر کی جس پر حضور نے۲ مارچ ۱۹۸۳ء کوفرمایا: مرکزی وفد کا دورہ لیہ، ڈیرہ غازیخان جزاکم الله مکرم مولا نا غلام باری صاحب سیف اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب پر مشتمل مرکزی وفد کے تربیتی اور تبلیغی پروگراموں کے سلسلہ میں ۸ جون ۱۹۸۳ء کولیہ اور ڈیرہ غازیخان کے دورہ پر بھجوایا گیا۔وفد ۸ جون کی