تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 710 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 710

21 • روح پیدا ہوگی اور یہ حوصلہ افزائی بہتر نتائج پیدا کرے گی۔(از نظامت ضلع را ولپنڈی ) سفارش شوری: شوری نے کثرت رائے سے اس تجویز کو ر ڈ کئے جانے کی سفارش کی ہے۔سفارش صدر مجلس: شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۲ : " مجالس کے عہدیداران کی تربیت اور انہیں ان کے شعبہ جات کے کام سے متعارف کرانے اور کام کی منصوبہ بندی اور کا ر کر دگی کو منظم طریق سے آگے بڑھانے کے لئے ہر سال مجالس کی سطح پر دو اور ضلعی اور مرکزی سطح پر عہدیداران کا ایک ریفریشر کورس منعقد کیا جائے۔اس کے لئے با قاعدہ نصاب مقرر ہو۔اس سے بہتر نتائج حاصل ہوسکیں گے۔نیز اس ریفریشر کورس کے انعقاد کو علم انعامی اور اضلاع کی حسن کارکردگی کے لئے بھی ایک معیار قرار دیا جائے اور اس کے الگ نمبر ہوں۔“ ( از زعامت علیا گلشن احمد کراچی ) سفارش شوری : شوری نے اس تجویز کو درج ذیل ترمیم شدہ صورت میں منظور کئے جانے کی سفارش کی۔۱- مجالس کے عہد یداران کی تربیت اور انہیں ان کے شعبہ جات کے کام سے متعارف کرانے اور کام کی منصوبہ بندی اور کا ر کر دگی کو منظم طریق سے آگے بڑھانے کے لئے ان مجالس میں جہاں انصار کی تعداد ہیں یا اس سے زائد ہے ، سال میں کم از کم ایک ریفریشر کورس منعقد کیا جائے۔-۲ نیز ضلعی سطح پر بھی جہاں ممکن ہونا ظمین ضلع سال میں ایک دفعہ ایک ریفریشر کورس کا اہتمام کریں جس میں ضلع کی مجالس کے زعماء اور ضلعی عاملہ کے اراکین کی شمولیت لازمی ہو۔بڑے اضلاع چاہیں تو ضلع کو دو یا تین حصوں میں تقسیم کر کے ان حصوں کے لئے یہ ریفریشر کورس الگ الگ منعقد کر سکتے ہیں۔-1 سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۳: دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۲۲ میں جز " کا اضافہ کیا جائے جس کے الفاظ یہ تجویز کئے جاتے ہیں۔( د ) وہ اسلامی شعائر کی پابندی کرنے والا ہو یعنی داڑھی رکھے۔استثنائی حالت میں صدر مجلس سے اجازت لینی ضروری ہوگی۔“ ( از زعامت علیا دار الحمد فیصل آباد ) سفارش شوری: شوری نے کثرت رائے سے اس تجویز کی منظوری کی سفارش کی ہے۔سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر۴ ( قیادت مال): بجٹ بابت سال ۱۳۷۷ ہش / ۱۹۹۹ء سفارش شوری مجلس شوری نے مجوزہ بجٹ ( جو درج ذیل ہے ) منظور کرنے کی سفارش ہے۔۱۲۸۸۷۷۱ ۲۶۳۰۰۰۰ خرچ اخراجات خالص عمله سائز ۶۳۰۰۰۰۰ ۷۲۶۰۰۰ آمد محاصل خالص چنده مجلس اجتماع