تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 704 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 704

۷۰۴ ۶ - تمام مجالس اور بڑی مجالس کے حلقہ جات میں ایک قیام صلوۃ کمیٹی قائم کی جائے جو قیام نماز کے لئے کوشش کرے۔سائقین کے نظام کو فعال بنا کر ان کے ذریعہ قابل توجہ افراد کونماز با جماعت کا پابند بنا ئیں اور یہ کمیٹی ہر مجلس عاملہ کے اجلاس میں اپنی رپورٹ بھی پیش کرے اور نماز با جماعت کے قیام کے سلسلہ میں پیش رفت سے مجلس عاملہ کو آگاہ رکھے۔اجلاسات عام میں قیام نماز کو مستقل موضوع کے طور پر بیان کیا جائے اور نماز با جماعت کی تحریک پیدا کرنے کے لئے واقعات ، بزرگوں کے نمونے پیش کئے جائیں۔- خطبات جمعہ میں خطیب حضرات سے وقتاً فوقتاً درخواست کی جائے کہ وہ قیام نماز کے بارہ میں خطبات میں توجہ دلائیں۔۹ - نومبائعین کو تحریک کی جائے کہ اگر وہ جماعت کے مراکز نماز سے دور ہیں تو گھروں میں نماز با جماعت کا سلسلہ شروع کریں۔-1+ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۸ ستمبر ۱۹۹۵ء کے لئے اشاعت کا انتظام کر کے گھر پہنچایا جائے اور اس کے درس کا انتظام کیا جائے۔11 - ماہنامہ انصار اللہ میں قیام نماز کے بارہ میں مضامین شائع کئے جائیں۔۱۲- قیام نماز کے بارہ میں ضروری اقتباسات اور جملے نمازوں کے سنٹروں اور گھروں میں نمایاں جگہوں پر لکھوا کر آویزاں کئے جائیں۔اقوالِ زریں پر مشتمل سٹکر زبھی تیار کئے جائیں۔۱۳ وقتا فوقتا مرا کز نماز کا معائنہ کر کے صلوٰۃ کمیٹی صورت حال کا جائزہ لے۔۱۴- مجالس میں نماز با جماعت کے لئے مرکز سے بھی وقتاً فوقتاً معائنہ کا انتظام کیا جائے۔۱۵- سو فیصد انصار کونماز کا ترجمہ سکھانے کا اہتمام کیا جائے۔سفارش صدر مجلس مجلس شوری کی سفارشات منظور کرنے کی سفارش ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح: "منظور ہے۔‘ دستخط حضورانور ۹۶۔۱۔۲ تجویز نمبر ۳ ( قیادت مال): بجٹ بابت سال ۱۳۷۵ ہش / ۱۹۹۶ء سفارش شوری مجلس شوری نے مجوزہ بجٹ ( جو درج ذیل ہے ) منظور کرنے کی سفارش کی ہے۔۱۰۶۵۵۰۰ ۱۵۴۴۵۰۰ ۱۱۲۰۰۰۰ ۲۰۰۰۰۰ خرچ عمله سائز گرانٹ مقامی مجالس گرانٹ ناظمین اضلاع ۴۰۰۰۰۰۰ ۵۰۰۰۰۰ ۱۳۰۰۰۰ M۔۔۔۔۔آمد چنده مجلس سالانہ اجتماع اشاعت لٹریچر عطایا گیسٹ ہاؤس