تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 693
۶۹۳ ١٩٩٠ء تجویز نمبرا ( قیادت تربیت) : "سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ میں ارشادفرمایا تھا کہ جملہ جماعتوں اور ذیلی تنظیموں کی مجالس عاملہ ہر ماہ ایک اجلاس قیام نماز کے بارے میں منعقد کیا کریں۔جس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے اور آئندہ کے لئے نماز با جماعت کو زیادہ مؤثر طور پر قائم کرنے کے لیے تجاویز اور اقدامات پر غور کیا جائے۔حضور کے ارشاد کی تعمیل کے لئے مجلس شوریٰ مناسب اقدامات تجویز کرے۔سفارش شوری مجلس شوری اس تجویز کے بارہ میں مندرجہ ذیل لائحہ عمل تجویز کرتی ہے۔۱- قیام نماز کے سلسلہ میں وعظ ونصیحت زبانی بھی اور تحریری بھی کی جاتی رہے۔۲ - جماعت کے صدران کی اجازت سے جہاں مزید مرا کز نماز کی ضرورت ہے۔مراکز نماز مقرر کئے جائیں۔اکیلا گھر بھی مرکز بنایا جائے۔۳ - عہدیداران نماز با جماعت کی پابندی کر کے نمونہ قائم کریں۔۴ - تربیتی کمیٹیاں قائم کی جائیں۔۵- نمازوں میں ست افراد سے گھر بہ گھر رابطہ قائم کر کے پیار سے سمجھایا جائے۔- انصار بطور سربراہ جس طرح گھر کے مردوں کے ذمہ دار ہیں، اسی طرح عورتوں کے بھی ذمہ دار ہیں۔گھروں میں بھی نمازوں کا ماحول پیدا کریں۔ے۔قیام نماز میں نماز جمعہ بھی شامل ہے۔اسکی طرف بھی توجہ دلائی جائے کہ گھر کے سب افراد نماز جمعہ میں شامل ہوں۔- نماز کا ترجمہ یاد کروانا بھی قیام نماز کا حصہ ہے۔اس کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے۔۹ - شہروں میں جہاں مراکز نماز دور دور ہوتے ہیں جن احباب کے پاس اپنی ٹرانسپورٹ ہے ، انہیں تحریک کی جائے کہ وہ اپنے قریب کے دوستوں کو مرا کز نماز میں ساتھ لایا کریں۔۱۰ - ماہانہ رپورٹ فارم میں قیام نماز کے لیے مجلس عاملہ کے ماہانہ اجلاس کی کارگزاری درج کرنے کے لیے الگ خانہ بنایا جائے۔-11۔ہر ماہ مجلس عاملہ اپنے اجلاس میں ان اقدامات کے بارے میں جائزہ لیا کرے کہ ان پر کس حد تک عمل کیا جا رہا ہے۔اور جہاں کمی ہوا سے پورا کیا جائے۔سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر۲ ( قیادت اصلاح وارشاد): سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۶ نومبر ۱۹۸۷ میں جملہ جماعت ہائے احمدیہ اور ذیلی تنظیموں کی مجالس عاملہ کو ہدایت فرمائی ہوئی ہے کہ اپنے