تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 671
۶۷۱ مجلس انصار اللہ دارالذکر لاہور ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے خاص فضلوں سے نوازے اور صبر جمیل کی توفیق بخشے۔(آمین) درج ذیل مجالس سے بھی اسی قسم کے جذبات پر مشتمل قراردا د ہائے تعزیت موصول ہوئیں۔مجلس انصار اللہ ضلع شیخوپورہ مجلس عاملہ انصار اللہ عزیز آباد کراچی مجلس انصاراللہ بیت النور ماڈل ٹاؤن لاہور مجلس انصار اللہ اسلامیہ پارک لاہور مجلس انصار اللہ دہلی گیٹ لاہور مجلس انصار الله فضل عمر فیصل آباد شہر مجلس انصار الله اسلام آباد شرقی 0 بروفات حضرت سیدہ مہر آپا صاحب حرم حضرت مصلح موعود مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا یہ اجلاس حضرت سید ہ بشری بیگم مہر آ پا حرم حضرت خلیفہ امسیح الثانی کی وفات پر دلی رنج وغم کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتا ہے۔حضرت سیدہ مہر آپا حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے جلیل القدر رفیق حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کے صاحبزادے محترم سید عزیز اللہ شاہ صاحب کے ہاں ۱۹۱۹ء کو پیدا ہوئیں۔حضرت سیدہ ام طاہر کی وفات پر ۱۹۴۴ء میں بعض ہشارات کے مطابق حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے عقد میں آکر خواتین مبارکہ میں شامل ہوئیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے رویا میں دیکھا کہ ایک فرشتہ آواز دے رہا ہے کہ مہر آپا کو بلاؤ اسی رؤیا کی بناء پر آپ ” مہر آپا کے نام سے مشہور ہوئیں۔اپنے اس نکاح کا اعلان کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے حضرت سیدہ کی نسبت دعا کرتے ہوئے فرمایا: غریبوں اور مسکینوں کے لئے ہمدرد اور مہمانوں کے لئے خبر گیر ہو۔( دین اور دین حق ) کی خدمت میں اپنی زندگی خرچ کرنے والی ہو۔“ حضرت سیدہ کی زندگی اس دعا کی عملی تصویر تھی۔مساکین، یتامی اور بیوگان سے دلی ہمدردی اور محبت کے ساتھ ساتھ تا دم آخر احمدیت کی شاندار خدمات سرانجام دیں۔لجنہ اماء اللہ کے مختلف کاموں میں ہمیشہ حصہ لیا۔عرصہ تک نائب صدر لجنہ مرکز یہ رہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے نہایت درجہ تقویٰ شعار ، ہمدرد خلائق اور سب کچھ راہ مولا میں فدا کرنے کے لئے ہمیشہ مستعد رہتیں اور اپنی ساری جائیداد جماعت کو پیش کر دی تھی۔حضرت خلیفہ المسح الرابع نے آپ کی وفات پر ۲۳ مئی کے خطبہ میں حضرت سیدہ موصوفہ کے اوصاف وخصائل کا نہایت جامع ذکر فرمایا ہے اور آپ کی طرف سے تین لاکھ جرمن مارک کی خطیر رقم جرمنی میں تعمیر ہونے والی ایک سو بیوت الذکر کے سلسلہ میں پیش کرنے کا اعلان فرمایا۔یہ بیوت الذکر ہمیشہ ہمیش کے لئے حضرت سیدہ کے لئے تحریک دعا کا موجب رہیں گی۔مجلس انصار اللہ پاکستان حضرت سیدہ کی وفات پر حضرت خلیفہ امسیح الرابع ، خاندان حضرت بانی