تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 613 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 613

نہ ہو۔کام پہلے کی طرح ترقی پذیر رہے۔آپ نے ضلعی ریفریشر کورس کے حوالہ سے ہدایات فرما ئیں کہ تنظیمی کام میں کامیابی تبھی ہو سکتی ہے اگر سب ممبران کو پروگرام کا علم ہو۔ہمارا کام ہونا چاہئیے کہ اپنے لائحہ عمل سے ہر رکن کا متعارف کرا ئیں۔ہدایات والے رسالہ کا مطالعہ ہر رکن عاملہ ضرور کرے۔قائدین کی طرف سے آنے والے خطوط اور سرکلر ز کا بغور مطالعہ کریں۔اعلانات پر غور کریں۔سائقین کے نظام کو فعال بنا ئیں۔آپ نے شعبہ تربیت میں نماز با جماعت اور نماز جمعہ کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔نماز کا ترجمہ سیکھنے اور ایم ٹی اے پر حضور کے تازہ ارشادات سے مستفید ہونے کی تاکید فرمائی۔آپ نے ہدایت کی کہ اپنی اپنی مجالس میں جا کر ان امور کی طرف توجہ دلائیں اور عمل کروا ئیں۔آخر میں صدر مجلس نےانصار اللہ کا عہد ہروایا اور دعا سے اجلاس ختم ہوا۔سید نا حضرت خلیفہ آسیح الرابع کا خراج تحسین ۳۹ سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت و عنایت مکرم و محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مندرجہ ذیل خطوط تحریر فرمائے۔یہ خطوط محترم چوہدری صاحب کے کامیاب و کامران عہد صدارت کا بھر پور سرٹیفکیٹ اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔اس لئے اس جلد کا اختتام انہی مقدس و مبارک تحریرات پر کیا جاتا ہے۔ذالک فضل الله يوتيه من يشاء۔لندن 1+_2_99 "بسم الله الرحمن الرحيم پیارے مکرم صدر صاحب انصاراللہ پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی طرف سے رپورٹ بحوالہ ۹۹/۸۶۱-۵-۱۳ موصول ہوئی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء آپ ما شاء اللہ CONSTANTALY بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔میں نے ساری رپورٹ بڑی غور سے دیکھی ہے۔جو کوشش آپ کی طاقت اور بس میں ممکن ہے وہ آپ نے بڑی ہمت اور صبر کے ساتھ جاری رکھی ہوئی ہے۔آپ کے سارے ساتھی اچھا کام کر رہے ہیں۔ان سب کو میری طرف سے بہت بہت محبت بھر اسلام پہنچا ئیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کے اموال، نفوس اور اخلاص میں برکت ڈالے اور اپنے فرشتوں کی حفاظت میں رکھے اور حامی و ناصر ہو۔والسلام خاکساری ( دستخط ) مرزا طاہر احمد خلیفہ اسیح الرابع