تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 548
۵۴۸ تفصیلی پروگرام ۲۱ جنوری بروز جمعه: (() نماز تہجد با جماعت۔انصار کی حاضری سو فیصد کرنے کی کوشش کی جائے اور ٹارگٹ کے حصول کے لئے خصوصی دعائیں کی جائے۔(ب) نماز فجر کے بعد سورۃ نحل کی آیت ادع الی سبیل ربک۔۔۔۔۔۔کا درس (۱۳) (ج) درخواست کی جائے کہ خطبہ جمعہ دعوت الی اللہ کے موضوع پر ہو اور خطبہ ثانیہ میں حضور انور کا ارشاد سنایا جائے۔جولف ہذا ہے تا عمل کرنے کی تحریک موثر ہو۔( د ) خطبہ ڈش انٹینا کے سلسلہ میں زیر دعوت احباب میں سے انصار کوشش کریں کہ کم از کم پانچ پانچ کوضرور ساتھ لائیں۔مناسب ہوگا کہ خطبہ کے آخر میں مختصر ٹی پارٹی کا انتظام کیا جائے۔۲۲ جنوری بروز ہفتہ: (۱) نماز فجر کے بعد سورۃ توبہ کی آیت (۳۸ تا ۴۸ ) الفروا في سبيل الله تفسیر صغیر سے درس دیا جائے۔(ب) سب انصار اپنے ہاں اپنے دوست احباب ، رشتہ داروں کو بلا کر گفت گو بسلسلہ دعوت الی اللہ کریں۔(ج) مغرب کے بعد سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں دعوت الی اللہ پر درس دیا جائے۔۲۳ جنوری بروزاتوار: (۱) نماز فجر کے بعد درس سورۃ توبہ کی آیت نمبر ۱۲۰ تا ۱۲۲ (ب ) مجلس بزم ارشاد منعقد کی جائے جس میں وفات مسیح پر گفتگو اور دعوت الی اللہ کے تجربات بیان کئے جائیں۔( ج ) ہر داعی الی اللہ اس روز دس نئے افراد سے رابطہ قائم فرمائے۔۲۴ جنوری بروز سوموار : (۱) نماز فجر کے بعد درس از سورۃ حج کی آخری آیت۔تفسیر کبیر جلد ششم صفحه ۱۰۵ تا ۱۱۰ (ب) ہر ناصر اس دن آڈیو ویڈیو سے بھر پور استفادہ کرے۔گویا یوم آڈیو ویڈیو منایا جائے۔( ج ) مغرب کے بعد امکان نبوت کے دلائل پر درس دیا جائے۔۲۵ جنوری بروز منگل: (۱) فجر کے بعد درس سورۃ قیامت کے پہلے رکوع میں سے۔(ب) اس روز تمام داعیان اپنے اپنے زیر دعوت دوستوں کے لئے حضور انور کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھیں۔( ج ) مغرب کے بعد ان لمهدينا ايتين۔۔۔۔۔حدیث کا درس حدیقۃ الصالحین میں سے۔( د ) مجلس سوال و جواب کا انعقاد ہو۔۲۶ جنوری بروز بدھ : (۱) نماز فجر کے بعد درس سورۃ فرقان کی آیت جاهـدهـم بــه جـهـادًا كبيراً کا۔تفسیر کبیر جلد ششم صفحه ۵۱۱ تا ۵۱۲ ( ب ) اجلاس عام کا انعقاد ہو جس میں دعوت الی اللہ کے ایمان افروز واقعات سنائے جائیں۔۲۷ جنوری بروز جمعرات : (۱) درس نماز فجر کے بعد سورہ مائدہ آیت نمبر ۶۸ کا درس دیا جائے۔(ب) جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔موضوع مذہبی رواداری اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم۔مناسب ہو تو معززمہمانوں