تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 524
۵۲۴ تاریخ : ۲۳ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صاحب صابر مقام: بہاولپور شہر مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء ضلع : مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے زعماء کی میٹنگ میں کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔نماز جمعہ پڑھائی اور خطبہ میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۳ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم راجہ نصیر احمد صاحب مقام : مظفر گڑھ مختصر رپورٹ میٹنگ زعماء ضلع : زعماء کی میٹنگ میں کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ دیا۔حاضری ۷ہ تھی۔تاریخ : ۲۳ اپریل ۱۹۹۳ء مقام : ڈیرہ غازی خان مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: آپ نے خطبہ جمعہ میں سورۃ الجمعہ کی آیت وَ آخَرِينَ مِنهُم کی تفسیر بیان کی۔نیز حضور انور کے خطبات جمعہ سننے اور حاضری کو بڑھانے کی تلقین کی۔زیر دعوت احباب کو بھی ساتھ لانے کی تحریک کی۔حاضری ایک سو انسٹ تھی۔تاریخ : ۲۳ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مقام : چاه اسماعیل واله مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ نماز جمعہ کے بعد مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے احباب سے انفرادی رابطہ کیا۔تاریخ : ۲۳ اپریل ۱۹۹۳ء مقام : راجن پور مرکزی نمائندگان: مکرم منیر احمد صاحب عابد مربی سلسلہ ، مکرم عبد السلام صاحب طاہر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ: خطبہ جمعہ: مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے خطبہ جمعہ دیا۔حاضری اکسٹھ تھی۔جلسه سیرت النبی: جلسه سیرت النبی مکرم امیر صاحب ضلع کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں مکرم منیر احمد صاحب عابد اور مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے سیرت کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر فرما ئیں۔حاضری اکسٹھ تھی۔میٹنگ زعماء: مکرم منیر احمد صاحب عابد نے زعماء کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔میٹنگ کے بعد مجلس کوٹ خیرا کا بھی دورہ کیا۔تاریخ : ۲۳ اپریل ۱۹۹۳ء مقام: تلونڈی کھجور والی ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائنده: مکرم حکیم نذیر احمد صاحب مربی سلسله مختصر رپورٹ مجلس سوال و جواب : مکرم حکیم نذیر احمد صاحب نے نصف گھنٹہ تک احباب کے سوالات کے جواب دیئے۔