تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 519 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 519

۵۱۹ تاریخ : ۴، ۵ فروری ۱۹۹۳ء مقام: امیر پارک گوجرانوالہ مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس : بعد نماز مغرب مرکزی نمائندہ نے تربیتی اجلاس سے خطاب کیا اور اس کے بعد سوالات کے جواب دیئے۔کل حاضری ایک سوستر تھی جن میں غیر از جماعت دوست دس تھے۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مرکزی نمائندہ نے صحابہ کے رنگ میں رنگین ہو کر امام وقت کی قیادت میں مخلصانہ ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی تلقین کی اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری دو سو تھی۔مجلس سوال وجواب : بعد نماز جمعہ مجلس سوال وجواب منعقد ہوئی۔جس میں دس مسائل پر روشنی ڈالی اور سوالات کے جوابات دیئے۔کل حاضری تھی۔مجلس مذاکرہ: رات آٹھ سے گیارہ بجے تک مجلس مذاکرہ امیر پارک میں مکرم عبد القیوم صاحب کے مکان پر منعقد ہوئی۔جس کی صدارت مکرم ڈاکٹر عبد القادر صاحب امیر جماعت احمد یہ گوجرانوالہ شہر نے کی۔مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے موضوع پر تقریر کی اور سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے۔کل حاضری چھتیں تھی جن میں دس غیر از جماعت تھے۔تاریخ : ۴ فروری ۱۹۹۳ء مقام گجرات ناصر ہال مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : جلسہ سالانہ مرکزی نمائندہ نے افتتاحی تقریر میں جلسہ سالانہ کی اغراض بیان کرتے ہوئے الہی نشانات کا ذکر کر کے روحانی اغراض کو اختیار کرنے کی تلقین کی۔حاضری دوسو پچاس تھی۔تاریخ: ۴ ، ۵ فروری ۱۹۹۳ء مقام: سیالکوٹ شہر مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ: اجلاس عام : مکرم مولوی صاحب نے اپنی تقریر میں تعلیم القرآن کے بارہ میں ہدایات دیں۔صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن کریم سیکھنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو تریسٹھ تھی۔میٹنگ مجلس عاملہ: میٹنگ مجلس عاملہ میں کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔تاریخ: ۷فروری ۱۹۹۳ء مقام : گوٹھ جوئیہ ضلع خوشاب مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس مختصر رپورٹ : بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام ہوا۔تلاوت کے بعد نائب صدر صاحب نے تقریر کی۔نماز با جماعت کا جائزہ لیا اور حضور انور کے ارشادات سے آگاہ کیا۔دعوت الی اللہ کے بارے میں حضور انور کی ہدایات پہنچائی گئیں۔نیز مالی قربانی معیاری صورت میں پیش کرنے کی تلقین کی۔حاضری ایک سوسات تھی۔تاریخ: ۸ فروری ۱۹۹۳ء مقام: حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ