تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 504 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 504

۵۰۴ طرف توجہ دلائی۔حاضری سولہ تھی۔تاریخ: ۳۰ جولائی ۱۹۹۲ء مقام : مرید کے ضلع شیخو پورہ مرکزی نمائندگان : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے قبولیت دعا کے واقعات سنا کر ا حباب کو دعا کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے تعلق باللہ کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری اسی تھی۔مجلس سوال و جواب : مرکزی نمائندگان نے احباب کے سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری اسی تھی۔تاریخ : ۳۱ جولائی ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مقام : نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ مختصر رپورٹ: خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ سے پختہ تعلق اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۳۱ جولائی ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم دین محمد صاحب شاہد مقام : بیت الفضل فیصل آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب ۸ بجے سے ۹ بجے تک اجلاس عام میں مرکزی نمائندہ نے دعوت الی اللہ کے مؤثر طریق“ کے عنوان پر تقریر کی۔حاضری پانچ سوتھی۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح کا دورہ جات پر اظہار خوشنودی مرکزی دورہ جات کی رپورٹس ، مقامات اور اہم وارسید نا حضرت خلیفتہ امسح الرابع کی خدمت میں بھجوائی جاتی رہیں جن پر حضور انور کی طرف سے خوشنودی کے پیغامات ملتے رہے۔چنانچہ محترم صدر صاحب کی طرف سے رپورٹ کا رگزاری محرره ۲۷ نومبر ۱۹۹۲ ء ملنے پر فرمایا: ماشاء الله چشم بدور اللهم زد وبارک۔جزاکم الله تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے ساتھیوں کو بہتر سے بہتر رنگ میں مقبول خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور مساعی میں غیر معمولی برکت دے۔“ ١٩٩٣ء مرکزی تربیتی کلاسز برائے ” داعیان الی اللہ دعوت الی اللہ کے کام کو تیز تر کرنے اور داعیان کو ضروری دینی تعلیم سے متعارف کرانے اور بنیادی مسائل سکھانے کے لئے مرکزی قیادت اصلاح وارشاد نے تربیتی کلاسز کا باقاعدہ اہتمام کیا جس میں چنیدہ اضلاع سے محدود داعیان کو مدعو کیا جاتا۔تقاریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام بھی کیا جاتا۔یہ کلاسز ہال