تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 497
۴۹۷ درس نماز فجر کے بعد مکرم شاہ صاحب نے تربیتی درس دیا۔تاریخ: ۸ جون ۱۹۹۲ء مقام: گجو چک ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر، مکرم منیر احمد صاحب بسمل مختصر رپورٹ : انفرادی ملاقات: مرکزی نمائندگان نے قائد صاحب خدام الاحمدیہ، زعیم صاحب انصار الله ، صدر صاحب جماعت اورصد رصاحبہ لجنہ سے ملاقات کی۔اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں تربیتی امور، قیام نماز ، نماز جمعہ، تلاوت قرآن کریم اور اطاعت نظام کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری ۴ اتھی۔تاریخ : ۲۲ جون ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مقام: سرگودھا شہر مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ مجلس مذاکرہ میں مرکزی نمائندہ نے سوالات کے جواب دیئے۔حاضری احمدی سولہ، مہمان بار تھی۔تاریخ : ۲۳ جون ۱۹۹۲ء مقام: خانقاہ ڈوگراں مرکزی نمائندگان : مکرم مظفر احمد صاحب درانی ، مکرم را نا فاروق احمد صاحب سررپورٹ : اجلاس عام : اجلاس عام میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔اس کے بعد مجلس سوال وجواب ہوئی۔کل حاضری با ون تھی۔تاریخ : ۲۴ جون ۱۹۹۲ء مقام: ادرحمه ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ، مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب ہمکرم چوہدری فیروز الدین صاحب مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس : بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس ہوا۔بچوں کو درشین پڑھنے کی خصوصیت سے توجہ دلائی گئی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعائیہ خطوط اور رپورٹیں بھجوانے ، امتحانات میں شمولیت ، دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔نیز چندہ جات کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری احمدی چوہتر مہمان سات تھی۔تاریخ: ۳۰ جون ۱۹۹۲ء مقام : گھسیٹ پورہ مرکزی نمائندگان : مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد قررپورٹ : تربیتی اجلاس : بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے انصار اللہ کے متعلق ضروری ہدایات دیں۔اس کے بعد مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے وَآخَرِينَ مِنهُم کی روشنی میں صحابہ کرام کا رنگ اختیار کرنے کی تلقین کی۔انصار بتیس ، خدام تمیں ،اطفال ستائیس کل حاضری نواسی (۸۹) تھی۔تاریخ: ۱۸ جون ۱۹۹۲ء مقام : چپ بورڈ فیکٹری ضلع جہلم