تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 471 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 471

بارے میں خدا تعالیٰ سے دعا کریں۔کل حاضری بیالیس تھی۔تاریخ : ۴ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام : لیہ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب مختصر رپورٹ : مرکزی نمائندگان نے سالا نہ ضلعی اجتماع میں شرکت کی۔تاریخ: ۵ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام: سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال ، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ تربیتی اجلاس بعد نماز مغرب و عشاء احمد یہ بیت الحمد میں تربیتی اجلاس بصدارت حضرت مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعت ہوا۔تلاوت و نظم اور عہد کے بعد مکرم عبدالرشید صاحب غنی نے دعوت الی اللہ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے حضور انور کے ارشاد پر احباب جماعت کو مؤثر رنگ میں داعی الی اللہ بننے کی تلقین کی اس کے بعد مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے تربیتی تقریر کی جس میں احباب کو پانچ بنیادی اخلاق اختیار کرنے کی تلقین کی۔حاضری چون تھی۔تاریخ: ۶ اکتوبر ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مقام : بیت النور ماڈل ٹاؤن لاہور مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی: یہ اجلاس بعد نماز مغرب مکرم چوہدری اعجاز نصر اللہ صاحب کی صدارت میں ہوا جس میں مکرم حیدر علی صاحب مربی سلسلہ اور مکرم سید عزیز احمد صاحب شاہ سابق مربی سلسلہ کی تقاریر کے بعد مکرم مولا نا صاحب نے آنحضرت کا عالی مقام۔مظہر اتم الوہیت پیش کیا۔حاضری احباب و خواتین سمیت کل حاضری ایک سو ہیں تھی۔ان میں آٹھ سعید الفطرت معززین تھے۔مقام : لاٹھیا نوالہ ضلع فیصل آباد تاریخ: ۶ اکتوبر ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت ، خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز عشاء اجلاس عام میں مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے حضور انور کے الفاظ میں وقت کی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد شعبہ جات کا جائزہ لیا پھر محمد اسلم صاحب صابر نے نماز با جماعت، تلاوت قرآن کریم ، تربیت اولا داور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد امیر صاحب مقامی نے دعا کروائی۔مجموعی حاضری پچہتر تھی۔تاریخ: ۱۸ کتوبر ۱۹۹۱ء مقام: بھیرہ مرکزی نمائنده: مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مرکزی نمائندہ نے اجلاس عام میں انصار کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری مجموعی بار تھی۔