تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 443 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 443

۴۴۳ نے دعوت الی اللہ کے موثر ذرائع اور ایک اچھا احمدی بننے کے لئے اسلام کے ساتھ لگاؤ اور قرآنی تعلیمات پر عمل ضروری ہے پر تقریر کی۔نیز چندہ جات کی ادائیگی ، رپورٹس کی بروقت ترسیل اور دعوت الی اللہ کے لئے احباب سے رابطہ شجر کاری اور پھل کے حصول کی طرف توجہ دلائی۔زیارت مرکز کے لئے بھی دوست لانے کے لئے تلقین کی۔تاریخ: ۸ تا ۱۲ مئی ۱۹۹۱ء مقام: کوئٹہ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیراحمد صاحب کرم صوفی محمد اسحاق صاحب مختصر رپورٹ : برائے نمائندگی سالانہ اجتماع کوئٹہ تاریخ: 9 مئی ۱۹۹۱ء مقام محمود آباد جہلم مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی ، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے دعا اور لقاء الہی کے موضوع پر تقریر کی اس کے بعد مکرم اکسیر صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے واقعات بیان کئے۔آخر میں سوالات کا موقع دیا گیا اور دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔کل حاضری اٹھاون تھی۔تاریخ : ۰ امئی ۱۹۹۱ء مقام: جہلم شہر مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب شاد، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: اس اجلاس میں چپ بورڈ ، پنڈ دادنخان ، دینہ، جہلم شہر، محمود آباد، کوٹلہ فقیر اور حسیال کے زعماء حاضر ہوئے۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے نماز با جماعت کے بارہ میں مجالس کا جائزہ لیا اور اس کی طرف توجہ دلائی۔نیز شعبہ عمومی کے سلسلہ میں رپورٹوں کی اہمیت اور بر وقت با قاعدگی سے رپورٹیں بھجوانے ، اصلاح وارشاد تعلیم و تربیت اور تحریک جدید و وقف جدید کے شعبوں کی طرف بھی توجہ دلائی۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کے بارے میں ہدایات دیں۔نماز جمعہ: مکرم ناظر صاحب بیت المال آمد نے خطبہ دیا۔اجلاس عام : اجلاس کا آغاز تلاوت و نظم سے ہوا اور مکرم منیر الدین صاحب مربی سلسلہ نے تعارفی خطاب فرمایا اس کے بعد مکرم اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ اور اس کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے نماز با جماعت اور انصار کو عملی نمونہ قائم کرنے کی تلقین کی۔سوال و جواب : اجلاس کے بعد سوال وجواب کا موقع دیا گیا۔سوالات کے جوابات مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دیئے۔حاضری ستر تھی۔تاریخ : ۰ امئی ۱۹۹۱ ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مقام : پیپلز کا لونی فیصل آباد