تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 414 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 414

۴۱۴ غلبہ دین کے لئے بچوں کی جسمانی ترقی ، ذہنی ترقی ، اخلاقی ترقی اور روحانی ترقی کے لئے ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔پانچ بنیادی اخلاق کو اختیار کرنے کی تلقین کی۔اس کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے شرائط بیعت پر عمل کرنے کی موثر ہدایت فرمائی۔بعدہ مکرم مولانا اکسیر صاحب نے اکناف عالم میں اشاعت دین کی سلائیڈ ز دکھا ئیں۔کل حاضری (انصار واطفال ) بائیں تھی۔مجلس مذاکره : مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے مجلس مذاکرہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود کے عظیم کارنامہ کسر صلیب“ کو پیش کرتے ہوئے عیسائیوں کو پیغام حق پہنچانے کے لئے مختلف مسائل کے دلائل پیش کئے اور نوٹس لکھوائے۔خصوصاً تر دید الوہیت مسیح و انبنیت مسیح و تثلیث و کفارہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں بائیبل کی پیشگوئیاں اور سیدنا حضرت مسیح موعود کی صداقت کے دلائل از روئے بائیبل پیش کئے۔کل حاضری ہیں تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے خطبہ جمعہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود کی بعثت کی چار بنیادی اغراض پیش کرتے ہوئے احباب کو صاحب اخلاق بننے اور داعی الی اللہ بننے کی موثر تلقین کی۔کل حاضری پچاس تھی۔تاریخ: ۲۷ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم محمد اشرف صاحب الحق مربی سلسله مختصر رپورٹ: اجلاس عام : بعد نماز مغرب وعشاء مکرم محمد اشرف صاحب الحق نے دعوت الی اللہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے سلائیڈ ز دکھلائیں۔حاضری ایک سو پچپن تھی۔چھتیں غیر از جماعت شریک ہوئے۔تاریخ : ۲۸ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام : چک چٹھہ ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم محمد اشرف صاحب الحق مربی سلسله خطبہ جمعہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ کے ذرائع بتائے۔نماز جمعہ کے بعد سلائیڈ ز دکھلائی گئیں۔حاضری پچپن تھی۔سات غیر از جماعت دوست شریک ہوئے۔تاریخ: ۲۷، ۲۸ ستمبر ۱۹۹۰ء مقام: کوئٹہ مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس مختصر رپورٹ : مکرم صد ر صاحب نے ضلعی اجتماع کوئٹہ میں شرکت فرمائی۔تاریخ : ۲۸ ستمبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب مقام: حافظ آباد مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس : بعد نماز جمعہ تربیتی اجلاس ہوا۔جس میں مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید کا آغاز اور عبادات کے موضوع پر تقریر کی اور زعیم صاحب نے اعلیٰ اخلاق کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری ستاسٹھ تھی۔مقام: گنڈا سنگھ والا ضلع فیصل آباد تاریخ: ۳۰ ستمبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر