تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 394
۳۹۴ توجہ دلائی۔مجموعی حاضری تھی۔تاریخ : ۱۵ جون ۱۹۹۰ء مقام: شاہدرہ لاہور مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مرکزی نمائندہ نے تربیت اور دعوت الی اللہ کے سلسلے میں حضور انور کے ارشادات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔انفرادی ملاقات اور زیارت ربوہ کے ذریعہ پیغام حق پہنچانے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو پچھیں تھی۔محفل سوال و جواب : نماز جمعہ کے بعد سوال و جواب کی محفل منعقد ہوئی جس میں دونو مبائعین اور دو غیر از جماعت احباب شام چھ بجے تک محفل سوال و جواب میں شریک ہوئے۔دونوں غیر از جماعت احباب نے بیعت کرنے کا اظہار کیا مگر مصلحتاً مزید تحقیق کرنے کا کہا گیا۔حاضری تیں تھی۔محفل سوال و جواب : بعد نماز مغرب احمد یہ بیت الحمد شاہدرہ ٹاؤن میں ہوئی۔مرکزی نمائندہ نے احباب کے سوالات کے جوابات دیئے۔حضور انور کے ارشاد کے مطابق داعی الی اللہ بننے کی تلقین کی اور موثر رنگ میں پیغام حق پہنچانے کے طریق بھی بتائے۔حاضری پچہتر تھی۔تاریخ : ۱۳ ۱۴ جون ۱۹۹۰ء مقام: مانگٹ اونچے مرکزی نمائندگان: مکرم منظفر منصور صاحب مربی سلسلہ، مکرم شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : سلائیڈز پروگرام: بعد نماز عشاء تلاوت اور نظم کے بعد سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔مکرم مظفر منصور صاحب مربی سلسلہ نے کمنٹری کی۔پانچ غیر از جماعت احباب نے بھی شرکت کی۔مجموعی حاضری ایک سو میں تھی۔درس: نماز فجر کے بعد درس حدیث دیا گیا۔جائزہ: درس کے بعد مکرم شمیم احمد صاحب خالد نے دعوت الی اللہ کا جائزہ لیا اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے بعد جائزے کے ذریعہ کام میں تیزی پیدا کرنے کی تحریک کی۔حاضری چالیس تھی۔اجلاس مقامی مشاورتی کمیٹی : مکرم شمیم احمد صاحب خالد نے کمیٹی کو منصوبہ بندی، راہنمائی اور عملی پیش رفت کی تلقین کی۔مکرم امیر صاحب نے ہفتہ کے اندر اندر کمیٹی کا اجلاس بلانے کا وعدہ کیا اور بزم ارشا دمنعقد کرنے کا بھی وعدہ کیا نیز دس احباب کو زیارت ربوہ کرانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔اجلاس میں تحریک جدید کے وعدوں اور وصولیوں کی بھی یاد دہانی کرائی گئی۔تاریخ : ۶ جون ۱۹۹۰ء مقام : تخت ہزارہ مرکزی نمائندگان : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم مولا نا محمد اشرف صاحب اسحاق مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد از نماز عشاء دعوت الی اللہ کی اہمیت پر مکرم محمد اشرف صاحب اسحاق نے تقریر کی اور مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے سلائیڈ ز دکھا ئیں۔مجموعی حاضری ایک سونو تھی۔