تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 392 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 392

۳۹۲ مجلس سوال وجواب : نماز جمعہ کے بعد ایک گھنٹہ تک سوال وجواب کی مجلس ہوئی۔حاضری مردوزن ایک سو با ئیس تھی۔تاریخ : ۲۴ مئی ۱۹۹۰ء مقام ضلع کراچی مرکزی نمائندہ: محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان مختصر رپورٹ: مجلس عاملہ انصار اللہ ضلع کراچی سے خطاب : صدر محترم نے تلاوت وعہد کے بعد مجلس عاملہ انصار اللہ ضلع کراچی سے خطاب کرتے ہوئے دو اہم ذمہ داریوں کی طرف عہدیداران کو توجہ دلائی۔ایک بیرون جماعت دعوت الی اللہ کا کام اور دوسرا اندرون جماعت تربیت کا کام۔صدر محترم نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ سے واپسی پر فرمایا 'اب ہم چھوٹے جہاد سے بڑے جہاد کی طرف آتے ہیں، یعنی جنگ چھوٹا جہاد اور تربیت نفس بڑا جہاد ہے۔اس مقصد کے لئے ہنگامی حالات میں لٹریچر کی اشاعت ہو اور پھر اسے گھروں میں پہنچانے کا انتظام ہو۔صدر محترم نے فرمایا کہ وقت کے ضیاع کو روکا جائے۔ہر شخص اپنی فیملی کی اصلاح اور تربیت کے لئے پابندی کے ساتھ کوشش کرے۔کشتی نوح“ سے تعلیم کا حصہ پڑھنے اور اس کو اپنانے ، ملفوظات کا درس جاری رکھنے کے لئے تلقین کی۔اس کے بعد صدر محترم نے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں کراچی میں کمی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ غیر از جماعت سے رابطہ میں کمی ہے۔اس کمی کو دور کریں۔نیز دعوت الی اللہ کے ذرائع بتائے۔پھر صدر محترم نے قرآن کریم اور دیگر لٹریچر (سندھی زبان میں) تقسیم کرنے کی ذمہ داری انصار کو سونپی اور وصیت کے نظام میں شامل ہونے کی طرف توجہ اور ترغیب دلائی۔مرحوم بزرگوں کی طرف سے تحریک جدید کے چندہ کے وعدہ جات حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے بعد اجلاس برخاست ہوا۔تاریخ : یکم جون ۱۹۹۰ء مقام: سرگودھا مرکزی نمائندہ: مکرم پر و فیسر عبدالرشید غنی صاحب قائد مال مختصر رپورٹ : ماہانہ اجلاس مجلس عاملہ ضلع کے کام کا پوری طرح جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ (۱) ۲ جون کو اڑ تھیں غیر از جماعت کو زیارت مرکز کے لئے لایا جائے گا اور بزم ارشاد کے اجلاس با قاعدہ ہوں گے۔(۲) زعماء ضلع کے اجلاس تحصیل دار جولائی میں ہوں گے۔(۳) ماہ جون میں بڑی بڑی مجالس میں اجلاس عام مختلف تاریخوں میں ہوں گے۔(۴) ۷ ستمبر کو انشاء اللہ تعالیٰ ضلعی اجتماع سرگودھا میں منعقد ہو گا۔( ۵ ) ماہانہ رپورٹ با قاعدہ بھجوانے کے کام کی نگرانی نگران حلقہ پر ڈالی گئی۔(۶) چندہ جات بجٹ کے مطابق ادا کرنے کی تلقین کی۔(۷) وصولی چندہ جات اور بقایا جات کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔گیسٹ ہاؤس کے بارے میں تحریک کی۔(۸) نماز کے قیام ،سادہ نماز، باترجمہ نماز سکھانے کے کام کا جائزہ لیا گیا اور اس کی رپوٹ بھجوانے کی تاکید کی۔فجر کے وقت تلاوت قرآن کریم کے بالالتزام اہتمام کروانے کی تاکید کی۔حاضری سما تھی۔